جیا بچن نے ریکھا کو گھر بلا کر واضح کردیا کہ ’اصل مسز بچن‘ کون ہے
اشاعت کی تاریخ: 15th, September 2025 GMT
بھارت کی معروف صحافی پوجا سمنتا نے امیتابھ بچن اور ریکھا کے مبینہ تعلقات کے پسِ منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ جیا بچن نے ایک موقع پر ریکھا کو اپنے گھر بلایا اور انہیں واضح کردیا کہ اس گھر کی اصل مالکن اور مسز بچن وہی ہیں۔
1970 کی دہائی میں امیتابھ بچن، جیا بچن اور ریکھا کے درمیان یہ مبینہ لو ٹرائی اینگل فلم انڈسٹری کا سب سے بڑا اسکینڈل سمجھا جاتا تھا۔ امیتابھ شادی شدہ تھے اور ان کی ریکھا سے قربت کے قصے مختلف قیاس آرائیوں اور ’اگر ایسا ہوتا تو کیا ہوتا‘ جیسے سوالات کو جنم دیتے رہے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں پوجا سمنتا نے اس موضوع پر دوبارہ بات کرتے ہوئے کئی دلچسپ دعوے کیے۔
پوجا کے مطابق جب امیتابھ اور ریکھا ساتھ کام کر رہے تھے تو ان کے درمیان کشش ضرور پیدا ہوئی ہوگی لیکن وہ محبت نہیں تھی کیونکہ امیتابھ پہلے ہی شادی شدہ تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریکھا کا رشی کپور اور نیتو سنگھ کی شادی میں سندور لگا کر پہنچنا صورتحال کو مزید خراب کرگیا اور تقریب میں اصل دلہا دلہن سے توجہ ہٹ گئی۔ پوجا کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ریکھا نے امیتابھ کو متاثر کرنے کے لیے سبزی خوری اختیار کرلی تھی۔
اس معاملے میں تینوں شخصیات میں سے صرف ریکھا ہی کھل کر بات کرتی رہی ہیں۔ پوجا نے کہا کہ امیتابھ نے کبھی ریکھا کے بارے میں لب کشائی نہیں کی، جبکہ جیا بچن انٹرویوز سے ہمیشہ گریز کرتی رہیں۔ تاہم ایک واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے پوجا نے کہا کہ جیا بچن نے ایک بار ریکھا کو اپنے گھر پر ڈنر کے لیے مدعو کیا۔ ملاقات کے اختتام پر جیا نے اشاروں کنایوں میں صاف کر دیا کہ وہی ہمیشہ مسز بچن رہیں گی۔ اس کے بعد ہی امیتابھ اور ریکھا نے ایک ساتھ کام کرنا چھوڑ دیا۔
بعدازاں دی گریٹ انڈین کپل شو میں ریکھا نے فلم سہاگ کے دوران ایک رقص کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ امیتابھ کے ساتھ ڈانڈیا پرفارم کر رہی تھیں تو ان کی شخصیت ایسی تھی کہ خود بخود ہر ادا میں نکھار آ جاتا تھا۔ ریکھا کے بقول ’’چاہے مجھے ڈانڈیا کھیلنا آتا ہو یا نہیں، لیکن جب سامنے ایسا شخص کھڑا ہو تو انسان خود ہی بہترین رقص کرنے لگتا ہے۔‘‘
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اور ریکھا ریکھا کے جیا بچن کہا کہ
پڑھیں:
اسرائیل کو تسلیم کیا نہ فوجی تعاون زیر غور ، بھارتی پروپیگنڈا بےبنیاد ہے، پاکستان
وزارتِ اطلاعات نے واضح کیا کہ پاکستان کا اسرائیل سے متعلق مؤقف بالکل واضح اور دو ٹوک ہے پاکستان نے اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کیا۔ وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستان کا فلسطینی حقِ خود ارادیت کی حمایت میں مؤقف واضح اور اصولی ہے، بے بنیاد اور من گھڑت کہانیاں گھڑ کر پاکستان کیخلاف زہریلا پروپیگنڈا کرنا گودی میڈیا کا وطیرہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سے متعلق بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا۔وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی چینل کے گمراہ کن دعوؤں کی تردید کردی۔ پاکستان کی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی پروپیگنڈے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اسرائیل کو کبھی تسلیم کیا اور نہ ہی کوئی فوجی تعاون زیرغور ہے۔ بھارتی ریپبلک ٹی وی نے جھوٹا دعویٰ کیاکہ پاکستان مغربی ممالک اور اسرائیل کی نگرانی میں 20 ہزار فوجی غزہ بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔ گودی میڈیا نے یہ مضحکہ خیز دعویٰ بھی کیا کہ پاکستان نے اپنے پاسپورٹ سے ’’اسرائیل کیلئے ناقابل استعمال‘‘ کی شق بھی ختم کر دی۔
وزارت خارجہ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پاسپورٹ کی اسرائیل کیلئے ناقابل استعمال کی شق بدستور برقرار ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ پر اب بھی درج ہے کہ یہ پاسپورٹ اسرائیل کے علاوہ تمام ممالک کیلئے قابلِ استعمال ہے۔ بھارتی چینل کا پروپیگنڈا بے نقاب کرتے ہوئے وزارتِ اطلاعات نے واضح کیا کہ پاکستان کا اسرائیل سے متعلق مؤقف بالکل واضح اور دو ٹوک ہے پاکستان نے اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کیا۔ وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستان کا فلسطینی حقِ خود ارادیت کی حمایت میں مؤقف واضح اور اصولی ہے، بے بنیاد اور من گھڑت کہانیاں گھڑ کر پاکستان کیخلاف زہریلا پروپیگنڈا کرنا گودی میڈیا کا وطیرہ ہے۔