پشاور بورڈ نے  گیارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا، تاہم نتائج میں ایک انوکھا اور حیران کن کارنامہ سامنے آیا ہے۔

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج فیز سیون کی تمام طالبات کو فرسٹ ائیر بائیولوجی کے پریکٹیکل امتحان میں فیل قرار دے دیا گیا۔ حیران کن امر یہ ہے کہ پریکٹیکل دینے کے باوجود طالبات کو غیر حاضر لکھ دیا گیا۔

والدین اور طالبات کے مطابق تھیوری میں 70 سے زائد نمبر حاصل کرنے والی کئی طالبات کو بھی پریکٹیکل میں غیر حاضر قرار دیا گیا ہے، جس پر شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

نتائج سامنے آنے کے بعد طلبا اور والدین نے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی پر زور دیا ہے۔

والدین کا کہنا ہے کہ طالبات کی محنت ضائع ہوئی ہے اور مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پی سی بی نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کو برطرف کردیا

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو برطرف کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو آنٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو دیر سے خط لکھنے پر بر طرف کیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عثمان واہلہ کو ایشیا کپ کے میچ میں بھارتی ٹیم اور میچ ریفری کے حوالے سے ردعمل دینے میں تاخیر پر معطل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں لکھا کہ میرے لیے پاکستان کی عزت اور وقار سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔

پی سی بی نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کو برطرف کردیا
یاد رہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران کپتانوں کے ہاتھ نہ ملانے اور میچ ریفری کے نامناسب رویے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) اور میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کو تفصیلی خط لکھ دیا۔

پی سی بی نے قوانین اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر احتجاجاً خط لکھا ہے جس میں پاکستان نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا مطالبہ ہے۔

خط ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران پیش واقعےکی روشنی میں لکھا گیا ہے، اینڈی پائی کرافٹ نے کپتان سلمان آغا سے ٹاس کے موقع پر ہینڈشیک نہ کرنے کا کہا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے خط میں ایم سی سی قوانین کا حوالہ بھی دیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے خط میں اسپرٹ آف دی گیم کو بار بار دہرایا ہے اور اپنے مؤقف میں کہا کہ میچ ریفری نے اپنی ذمہ داریوں کو نہیں نبھایا۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا اور پشاور بار کا عدالتوں میں موبائل سروس کی بحالی تک ہڑتال کا اعلان
  • خیبر پختونخوا بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
  • خیبرپختونخوا بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
  • 200 روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان
  • صبا قمر کی شادی کی خبریں کیوں زیر گردش ہیں؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی
  • اسرائیل پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا، تمام مسلمان ممالک پالیسی مرتب کریں گے، سعید غنی
  • پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہ ملانے پر بھارتی بورڈ کا موقف سامنے آگیا
  • کراچی بورڈ کا شفاف نتیجہ میرٹ کی فتح، دباؤ کی شکست
  • کراچی: انٹرمیڈیٹ کامرس ریگولر کے نتائج کا اعلان، تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں
  • پی سی بی نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کو برطرف کردیا