کراچی: انٹر آرٹس گروپ 2025 کے نتائج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ آرٹس ریگولر گروپ کے 2025 کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کر دیے۔
پہلی پوزیشن : ہنس راج (953 نمبر، A-1 گریڈ)، دوسری پوزیشن: انشراح بنت محمد امین (936 نمبر)، تیسری پوزیشن: سیدہ خضرا امیر (934 نمبر)
ناظم امتحانات کے مطابق: شریک امیدوار: 9,488 ، کامیاب امیدوار: 3,876، کامیابی کا تناسب: 40.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پنجاب میں 8ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا سلسلہ دوبارہ شروع، حکومتی فیصلہ
: پنجاب ایجوکیشن کمیشن (PECTAA) نے اعلان کیا ہے کہ اب 5 ویں اور ہشتم جماعت کے طلبہ کے امتحانات بورڈ نظام کے تحت لیے جائیں گے۔ اعلان کے مطابق امتحانات کے لیے رجسٹریشن کا عمل نومبر سے شروع ہوگا، جماعت پنجم کے امتحانات 9 فروری سے شروع ہوں گے جبکہ جماعت ہشتم کے امتحانات 16 فروری سے منعقد کیے جائیں گے۔ حکام کے مطابق جماعت پنجم کے طلبہ 3 نومبر سے 15 نومبر تک داخلہ اور رجسٹریشن کا عمل مکمل کر سکیں گے، دونوں جماعتوں کے نتائج 31 مارچ 2026 کو جاری کیے جائیں گے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق یہ فیصلہ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور صوبے بھر میں یکساں امتحانی نظام رائج کرنے کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ طلبہ کی کارکردگی کو منصفانہ اور معیاری طریقے سے جانچا جا سکے۔