ایشیا کپ: بی سی سی آئی عہدیدار پاک بھارت میچ سے قبل منظر عام سے غائب ہو گئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
ایشیا کپ: بی سی سی آئی عہدیدار پاک بھارت میچ سے قبل منظر عام سے غائب ہو گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز
دبئی(آئی پی ایس )بھارت میں پاکستان کے خلاف میچ کی بائیکاٹ مہم کے باعث ایشیا کپ کا میزبان ہونے کے باوجود بھارتی کرکٹ بورڈ کے اہلکار منظر عام سے غائب ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے پاک پاکستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کی مہم کی وجہ سے پاک بھارت میچ میں کسی بھی اعلی عہدیدار کو دبئی بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا، بی سی سی آئی کے زیادہ تر آفیشلز میچ سے خود کو دور رکھ رہے ہیں۔بھارتی میڈیا پر بورڈ کے عہدیداروں کی میچ میں نظر نہ آنے کی پالیسی کو خاموش بائیکاٹ کہا جانے لگا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی بورڈ کے تمام اعلی اور اسٹیٹ ایسوسی ایشنز کے عہدیدار دبئی میں موجود تھے، آئی سی سی چیئرمین جے شاہ نے میچ کے بجائے امریکا میں ایک میٹنگ میں شرکت کا فیصلہ کیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیوجیت سائیکیا ویمنز ورلڈکپ کی تیاری کا کہہ کر دبئی نہیں جا رہے جبکہ آئی پی ایل چیئرمین ارون دھمال نے بھی میچ اسٹیڈیم میں نہ دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے بی سی سی آئی کے نائب صدر اور ایشین کوکٹ کونسل کے ایگزیکٹو بورڈ کے ممبر راجیو شکلا بھارت کی جیت کی صورت میں کیمرے پر نظر آ سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کے دیگر عہدیداران بھارت کی ممکنہ فتح کی صورت میں ہی منظر عام پر آئیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرانجینئر محمد علی مرزا 7 روزہ ریمانڈ پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے سپرد انجینئر محمد علی مرزا 7 روزہ ریمانڈ پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے سپرد سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کا سزا پوری کرنیوالے غیر ملکی قیدیوں کی رہائی کا حکم ایمان مزاری کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس سے مکالمے کی فوٹیج محفوظ کرنے کی درخواست عدلیہ کو انصاف فراہم کرنے کے سفر میں چیلنجز کا سامنا ہے: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان، قیمت میں کتنا اضافہ ہو سکتا ہے؟ ’ججوں کے میٹر چالو رہتےہیں‘، خواجہ آصف اور سعد رفیق اشرافیہ کی مراعات پر پھٹ پڑےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پاکستان مخالف بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب
بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کی ایک اور مثال سامنے آگئی۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی چینل ’’انڈیا ٹوڈے‘‘ کے بے بنیاد دعوؤں کی حقیقت واضح کرتے ہوئے بتایا کہ اس خبر کا کوئی مصدقہ ذریعہ موجود نہیں۔
پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔ گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطے میں بدامنی پھیلانے میں مصروف ہے۔
پاکستانی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی چینل ’’انڈیا ٹوڈے‘‘ کے گمراہ کن دعوؤں کا پردہ چاک کردیا۔ بھارتی چینل نے جھوٹا دعویٰ کیا تھا کہ ’’افغان طالبان نے ایک پاکستانی داعش (ISIS) جنگجو کی ویڈیو جاری کی ہے‘‘۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق ویڈیو میں جھوٹا اعتراف کیا گیا کہ مبینہ دہشتگرد نے بلوچستان میں لشکرِ طیبہ سے منسلک کیمپوں میں تربیت حاصل کی اور داعش خراسان کے ساتھ افغانستان میں کارروائیوں میں حصہ لیا۔
پاکستان کی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے واضح کیا کہ کسی بھی سرکاری یا مصدقہ طالبان چینل نے ایسی کوئی ویڈیو جاری نہیں کی۔ وزارت کے مطابق یہ من گھڑت خبر ’’انڈیا ٹوڈے‘‘ نے غیر مصدقہ ذرائع سے شائع کی اور دیگر بھارتی اداروں نے بھی بغیر کسی تصدیق کے اسے پھیلایا۔
وزارتِ اطلاعات نے مزید کہا کہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ اور افغان طالبان کے ترجمان نے بھی کسی پاکستانی داعش جنگجو کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی۔
پاکستانی مؤقف کے مطابق بھارت ریاستی سرپرستی میں پاکستان مخالف بیانیہ کو فروغ دے رہا ہے، اور اپنے گودی میڈیا کے ذریعے جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈا کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے تاکہ پاکستان میں بدامنی اور دہشتگردی کو ہوا دی جاسکے۔