WE News:
2025-11-02@01:57:11 GMT

وزیراعظم شہباز شریف کا ایک بار پھر قطر کا دورہ طے

اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT

وزیراعظم شہباز شریف کا ایک بار پھر قطر کا دورہ طے

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ایک بار پھر قطر کا دورہ کریں گے، جہاں وہ 15 ستمبر کو دوحہ میں منعقد ہونے والے عرب اسلامک سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق وزیراعظم کو اجلاس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملے کے بعد قطر اتوار کو اسلامی سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لیے تیار، وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت بھی یقینی

انہوں نے بتایا کہ یہ اجلاس غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں اور فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پس منظر میں بلایا گیا ہے۔ اجلاس میں اسرائیل کی جانب سے غزہ پر قبضے کی کوششیں مرکزی ایجنڈے کا حصہ ہوں گی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ اجلاس میں اسرائیل کی مغربی کنارے میں توسیع پسندانہ سرگرمیوں اور فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی جیسے اہم معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔

اس ہنگامی اجلاس میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کے سربراہان، وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اس سے قبل بھی 11 ستمبر کو ایک روزہ دورے پر قطر گئے تھے، جہاں انہوں نے اسرائیلی حملے کے خلاف اظہارِ یکجہتی کے طور پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی تھی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے 9 ستمبر کو دوحہ پر ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: قطر پر حملے کے بعد صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم سے کیا جاننا چاہا؟

امیر قطر نے وزیراعظم شہباز شریف کی یکجہتی پر شکریہ ادا کیا تھا اور دونوں رہنماؤں نے فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت، علاقائی امن و استحکام کے فروغ اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews دورہ قطر شہباز شریف عرب اسلامک سربراہی اجلاس وزیراعظم پاکستان وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: شہباز شریف عرب اسلامک سربراہی اجلاس وزیراعظم پاکستان وی نیوز وزیراعظم شہباز شریف اجلاس میں

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کی طالبا کو اپنی نشست پر بیٹھا دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ہونے والی پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کی افتتاحی تقریب میں بلوچستان کی طالبا کو اپنی نشست پر بیٹھا دیا۔

اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں بلوچستان کے ضلع نوشکی سے تعلق رکھنے والی میڈیکل کی طالبا بی بی درجان نے شرکت کی اور انہوں نے اپنے صوبے کی بھرپور نمائندگی کی۔

بی بی درجان نے بتایا کہ انہیں 2023 میں اُس وقت لیپ ٹاپ ملا جب اُن کا بولان میڈیکل یونیورسٹی میں فزیو تھراپی کی تعلیم کیلیے داخلہ لیا۔

بی بی درجان نے کہا کہ یوتھ لیپ اسکیم سے مجھے 2023 میں لیپ ٹاپ ملا جس کی مدد سے مجھے تعلیمی میدان میں بہت زیادہ مدد ملی، وزیراعظم نے اس بات کو ثابت کردیا کہ صرف تعلیم نہیں بلکہ سازو سامان میسر ہو تو بلوچستان کی بچیاں ہر جگہ نام روشن کرسکتی ہیں۔

بلوچستان کی بی بی درجان نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے جب وزیراعظم کی نشست کے قریب جگہ ملی تو میں خود حیران رہ گئی کہ بلوچستان کی بیٹی وزیراعظم کے قریب بیٹھی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم اور حال میں موجود شرکا نے کھڑے ہوکر بی بی درجان کیلیے تالیاں بجائیں جبکہ وہ اسٹیج سے واپس آئیں تو وزیراعظم نے انہیں شاباش دیتے ہوئے اپنی نشست پر بیٹھا دیا۔

وزیراعظم کی جانب سے محبت اور شفقت ملنے پر بی بی درجان فرط جذبات پر قابو نہیں رکھ سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف نے چترال میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا
  • وزیراعظم سے ملنے کی فرمائش، شہباز شریف  نے طالبہ کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا 
  • وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے اسلام آباد پہنچ گئے
  • شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایران کے حوالے سے آگاہ کیا
  • سعودی عرب نے نوجوانوں کو اے آئی، آئی ٹی تربیت دینے کی پیشکش کی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • اے آئی کی تربیت کےلئے طلبہ کو سعودی عرب بھجوائیں گے: وزیر اعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کی طالبہ کو اپنی نشست پر بیٹھا دیا
  • وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کی طالبا کو اپنی نشست پر بیٹھا دیا
  • وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات