اسحاق ڈار قطر روانہ ہونگے، کل اسلامی و عرب ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار قطر روانہ ہوں گے کل وہ دوحہ قطر میں اسلامی و عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اسلامی و عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس کل دوحہ میں منعقد ہوگا، اجلاس میں قطر پر حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، نائب وزیراعظم اپنے خطاب میں قطر کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی اور حمایت کا اعلان کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں قطر پر حالیہ اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی جائے گی، مسلم و عرب ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر غور کریں گے، اجلاس میں غزہ پر جاری اسرائیلی و صیہونی ظلم و ستم پر بھی بات کی جائے گی۔
دریں اثنا سفارتی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا بھی پرسوں دوحہ میں عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عرب ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں
پڑھیں:
پاک افغان مذاکرات سے قبل اہم سفارتی سرگرمیاں، نائب وزیراعظم ترکی جائیں گے
اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کو ہونے والے پاک افغان مذاکرات سے قبل ترکی کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر آئندہ ہفتے کے اوائل میں انقرہ پہنچیں گے۔ ترکی میں قیام کے دوران وہ غزہ کی صورتحال پر ہونے والے 8 وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
یہ اجلاس اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سائیڈ لائنز پر ہونے والے سفارتی رابطوں کے فالو اپ کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاک افغان ڈائیلاگ سے قبل اسلام آباد کی سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے اور خطے میں پاکستان ایک فعال سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔