پاکستان اور چین کی دوستی باہمی احترام اور تعاون کی ایک لازوال مثال ہے: صدر مملکت
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
پاکستان اور چین کی دوستی باہمی احترام اور تعاون کی ایک لازوال مثال ہے: صدر مملکت WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز
چنگدو(آئی پی ایس ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی باہمی احترام اور تعاون کی ایک لازوال مثال ہے۔دوسرے گولڈن پانڈا انٹرنیشنل کلچر فورم سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنونِ لطیفہ، ثقافتی تعاون اور پاکستان-چین تعلقات پر روشنی ڈالی۔
صدر زرداری نے ایوارڈ جیتنے والے آرٹسٹوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فنکاروں کی تخلیقی صلاحیتیں سرحدوں کی قید سے آزاد ہو کر لوگوں کو متحد کرتی ہیں، صوبہ سچوان میں پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ لی شو لی کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
آصف زرداری نے مزید کہا ہے کہ پاکستان چین کے “تبادلہ تہذیب اور باہمی سیکھنے” کے وژن کی مکمل حمایت کرتا ہے، چین کے عالمی اقدامات GDI، GSI اور GGI اقدامات پائیدار ترقی، علاقائی استحکام اور عالمی اداروں کی شمولیت کو فروغ دیتے ہیں،
صدر مملکت نے زور دیا کہ GGI تہذیبوں کے تنوع، ثقافتی برابری اور عوامی تبادلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے، فن ایک عالمی زبان ہے جو دوریوں کو ختم کرتا ہے جبکہ پاکستان اور چین کی دوستی باہمی احترام اور تعاون کی ایک لازوال مثال ہے، ثقافت امن، خوشحالی اور مشترکہ مستقبل کے لیے ایک اہم پل ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں صارفین سے بجلی کے بلوں کی وصولی فوری روک دی وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں صارفین سے بجلی کے بلوں کی وصولی فوری روک دی کم وسائل میں 5 گنا بڑے دشمن کو شکست دی، امت مسلمہ کوپاکستان کو فالو کرناچاہیے: وزیر دفاع پیٹرول کتنے روپے مہنگا ہونے والا ہے؟ عوام کے لیے بڑی خبر آگئی ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی سے متعلق سپریم کورٹ کی وضاحت،چیف جسٹس کے پروٹوکول کی گاڑیوں کو 8 سے کم کر کے 2 کردیا گیا... کوئی شک نہیں عمران خان کی ہدایت کو کارکن مقدس سمجھتے ہیں: 9 مئی گاڑی جلانے کے کیس کا فیصلہ جاری چین سے دو ارب ڈالر سے زائد فنانسنگ کیلئے جوائنٹ کمیٹی کا ایجنڈا تیار
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: صدر مملکت
پڑھیں:
صدر زرداری کل سے شروع ہونے والی دوحہ کانفرنس میں شرکت کرینگے
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری قطر میں دوسری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے زیر اہتمام 4 سے 6 نومبر کو دوحہ میں منعقد ہوگی۔ صدر مملکت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سماجی تحفظ میں کردار، دوحہ الائنڈ سوشل پروٹیکشن اینڈ جابز کمپیکٹ کے آغاز پر بات کریں گے۔ وہ عالمی اور علاقائی رہنماؤں سمیت اہم بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان سے ملاقات میں کریں گے۔