مسلمز آف امریکہ اور نسٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ، پاکستان کے مستحق طلبا کیلئے وظائف کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
مسلمز آف امریکہ اور نسٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ، پاکستان کے مستحق طلبا کیلئے وظائف کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز
واشنگٹن (سب نیوز) پاکستان کے کم مراعات یافتہ طلبا کو اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کی ایک اہم کاوش کے تحت مسلمز آف امریکہ اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ )کے درمیان واشنگٹن ڈی سی میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔اس معاہدے کے تحت پاکستان بھر سے 20 مستحق طلبا کو مکمل وظائف دیے جائیں گے تاکہ وہ نسٹ جیسے پاکستان کے ممتاز تعلیمی ادارے میں اپنی اعلی تعلیم مکمل کر سکیں، جو خاص طور پر انجینئرنگ، مصنوعی ذہانت (اے آئی )اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے میدان میں عالمی شہرت رکھتا ہے۔
جناب ساجد تارڑ، معروف پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے اقلیتوں، نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ان ہونہار طلبا کی معاونت میرے لیے باعث فخر ہے۔ یہ صرف آغاز ہیہم ہر سال مزید فنڈز اکٹھے کر کے اس پروگرام کو وسعت دیں گے۔ یہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں اور میں پاکستان کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری پر خوش ہوں۔ انہوں نے نسٹ کی عالمی معیار کی تعلیم کو سراہا اور کہا کہ مصنوعی ذہانت اور انجینئرنگ جیسے شعبوں میں پاکستان کے نوجوانوں کو عالمی سطح پر مقابلے کے قابل بنانا وقت کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر رضوان، پرو ریکٹر نسٹ، نے اس معاہدے کو ایک خوش آئند قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہم مسلمز آف امریکہ جیسے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ شراکت داری پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ نسٹ ایک شفاف اور میرٹ پر مبنی داخلہ نظام رکھتا ہے اور پاکستان کی بہترین جامعات میں شامل ہے۔ ہمارے ہاں بین الاقوامی طلبا کی دلچسپی ہماری تعلیمی ساکھ کا ثبوت ہے۔
تقریب میں سکھ آف امریکہ کے صدر مسٹر جسی سنگھ نے بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہم سکھ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، اور پاکستان کے نوجوان طلبا کی تعلیمی معاونت ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔ تعلیم ایک ایسا مقصد ہے جو تمام سرحدوں اور مذاہب سے بالاتر ہے۔اس معاہدے کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں اور دوست تنظیموں کی جانب سے پاکستان کے تعلیمی شعبے میں سرمایہ کاری کا مضبوط عزم ظاہر ہوتا ہے۔ مستقبل میں مزید فنڈ ریزنگ ایونٹس اور وظائف کی تعداد بڑھانے کے منصوبے بھی زیر غور ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیرمملکت طلال چوہدری کی شہیدکیپٹن تیمورحسن کی رہائشگاہ آمد، فاتحہ خوانی کی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیرمملکت طلال چوہدری کی شہیدکیپٹن تیمورحسن کی رہائشگاہ آمد، فاتحہ خوانی کی سیلاب سے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے مردم اور زراعت شماری کا ڈیٹا استعمال کرنیکا فیصلہ اسحاق ڈار سے امریکی ہم منصب مارکو روبیو کا رابطہ، تعلقات پر اعتماد کا اظہار سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف کی درخواست پر آئی ایم ایف کا موقف آگیا پے در پے ناکامیاں، فتنہ الخوارج کے درمیان اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے آئی ایم ایف نے سیلاب سے پیدا ہونیوالی سنگین صورتحال کو سمجھ لیا ہے، وزیر خزانہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مسلمز آف امریکہ پاکستان کے کے درمیان
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.