پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے مؤقف کی حمایت کردی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے، لیکن یہ سب اتفاق رائے سے ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ سیلاب سے سیاست نہیں ہونی چاہیے، اس معاملے پر نیشنل ایکشن پلان بنانے کی ضرورت ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل نے بھی نہروں کے معاملے پر اتفاق رائے پر زور دیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کو آج کی ملاقات میں قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں کے بارے میں بتایا، جبکہ خیبرپختونخوا میں جلسے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی، تاہم سیلاب کی وجہ سے جلسے کی تیاریوں میں کچھ تاخیر ہے۔

انہوں نے کہاکہ بانی ٹی آئی عمران خان نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

بیرسٹر گوہر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت سیلاب متاثرین کو ریلیف کی ضرورت ہے، جبکہ وزیراعلیٰ کو پبلسٹی کی پڑی ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی آئی حمایت کردی سیلاب علی امین گنڈاپور کالا باغ ڈیم کی تعمیر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی ا ئی حمایت کردی سیلاب علی امین گنڈاپور کالا باغ ڈیم کی تعمیر وزیراعلی خیبرپختونخوا وی نیوز انہوں نے کہاکہ بیرسٹر گوہر کی تعمیر ٹی ا ئی

پڑھیں:

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے ہی ساتھیوں پر برس پڑے

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے ہی ساتھیوں پر برس پڑے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کچھ ٹاؤٹ کہتے ہیں علی امین ملا ہوا ہے، میں لوگوں کے بچے نہیں مروا سکتا، پارٹی کے اندر گروہ بندی ہے جو میں نے نہیں بنائی، کبھی کوئی سازش کی نہ کسی کی ٹانگ کھینچی۔علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ لاہور جلسے والے میری مدد کو نہیں آئے، پوری عوام کیساتھ پہنچا تو جلسہ ختم کر دیا گیا، کیا یہ بھی میرا قصور تھا، کیا جلسہ میں نے ختم کیا؟خیبر پختونخوا کے وزاعلیٰ کا کہنا تھا کہ جب علیمہ خان کو گرفتار کیا گیا ایک بندہ نہیں تھا، پھر وہاں سے آپ کیوں بھاگے؟

متعلقہ مضامین

  • بانی کے مطابق آپریشن حل نہیں ،مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے،علی امین گنڈاپور
  • عمران خان مذاکرات کے لیے تیار، لیکن بات ’بڑوں‘ سے ہوگی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور
  • علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کے باہر داہگل ناکے پر روک دیا گیا
  • علی امین گنڈاپور نے پہلی بار پی ٹی آئی کے اندرونی حالات کے بارے میں کھل کر بات کی: بیرسٹر عقیل ملک
  • وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور شہدا کے لیے 5 منٹ نہیں نکال سکے، بیرسٹر عقیل ملک
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے ہی ساتھیوں پر برس پڑے
  • ٹک ٹاک سے انقلاب نہیں آتے، اگر آتے تو عمران خان آج جیل میں نہ ہوتے،علی امین گنڈاپور
  • کیا عمران خان سے ملنے کے لیے جیل کی دیوار توڑ کر اندر گھس جاؤں؟ علی امین گنڈاپور
  • کالا باغ ڈیم: میری کہانی میری زبانی
  • سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل نہیں ہوسکتا، عالمی ثالثوں کی پاکستانی مؤقف کی حمایت