نارووال:

پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ دربار صاحب کرتارپور میں بحالی کا کام جاری ہے۔

سیلاب کے دوران دربار صاحب کرتارپور کو شدید نقصان پہنچا تھا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دربار صاحب کرتارپور کے دورے کے دوران جلد مکمل بحالی کی یقین دہانی کروائی تھی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خصوصی ہدایات پر دربار صاحب کرتارپور کی بحالی کا کام شروع کیا گیا۔

پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے دربار صاحب کرتارپور میں پانی کی فوری نکاسی کی گئی، دربار صاحب کرتارپور میں پانی کی نکاسی کے بعد صفائی کے عمل تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔

دربار صاحب کرتارپور کی انتظامیہ اور سکھ برادری نے پاک فوج اور سول انتظامیہ کی بروقت کارروائی پر  خراج تحسین پیش کیا۔

دیگر شہروں میں امدادی کارروائیاں

دوسری جانب، پاک فوج کی سیالکوٹ، نارروال، ظفروال اور وزیرآباد سمیت مختلف علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

سیالکوٹ میں سیلاب متاثرین کے لیے راشن کی تقسیم اور فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔ پاک فوج کی جانب سے میڈیکل کیمپ میں 108 مرد، 126 خواتین اور 98 بچوں کا مفت علاج کیا گیا۔

نارووال اور ظفروال میں بھی سیلاب متاثرین کے لیے پاک فوج کے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں 78مرد، 108 خواتین اور 84 بچوں سمیت 270 مریضوں کا مفت طبی معائنہ ہوا اور ادویات فراہم کی گئیں۔

پاک فوج نے وزیر آباد اور گردونواح کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے بھی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ وزیر آباد میں بچوں اور خواتین سمیت کل 270 مریضوں کا علاج کیا گیا اور ادویات فراہم کی گئیں۔

پتوکی، بہرام، تاہلی والا اور رام گڑھ میں بھی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کیمپ قائم کیے گئے۔ مانگا منڈی کے قریب سیلابی پانی میں لاپتا 3 افراد کو بچانے کے لیے پاک فوج کا فوری ریسکیو آپریشن کیا گیا۔

پاک فوج کی جانب سے مظفرگڑھ اور دوآبہ میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے حکمتِ عملی مرتب دی گئی۔ دوآبہ (دریائے چناب) بریچنگ سائٹ اور دیگر مقامات پر سیلاب سے بچاؤ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

پاک فوج نے سول انتظامیہ کے ساتھ مشترکہ ریلیف ٹیموں کی عملی تربیت اور ہنگامی انخلاء کے انتظامات کا معائنہ کیا۔

پاک فوج اور سول انتظامیہ کا سیلاب جیسی قدرتی آفت میں عوام کے تحفظ اور بروقت امداد کا عزم ہے، مشکل کی ہر گھڑی میں پاک فوج اپنے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاک فوج اور سول انتظامیہ دربار صاحب کرتارپور میں میڈیکل کیمپ کی جانب سے سیلاب سے کیا گیا کے لیے

پڑھیں:

سندھ سے ایک ہزار ہندو یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے ننکانہ پہنچ گئے 

لاہور‘ننکانہ صاحب (نامہ نگاران+نمائندہ نوائے  وقت) وزیراعلیٰ کی ہدایت پر بابا گورو نانک دیو جی کے 556 ویں جنم دن کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق اور وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کے ہمراہ ننکانہ صاحب کا دورہ کیا اور اجلاس کی صدارت کی۔ جائزہ اجلاس میں کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان، آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل، انتظامی افسران اور امن کمیٹی کے ممبران سمیت سکھ رہنماؤں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ اور ڈی پی او فراز احمد نے اجلاس کو انتظامات بارے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ جنم دن کی تقریبات آج سے 6 نومبر تک جاری رہیں گی جن میں 30 ہزار سے زائد یاتری ننکانہ صاحب کا دورہ کریں گے۔ سندھ سے ایک ہزار سے زائد ہندو یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے ننکانہ صاحب پہنچ گئے۔ ریلوے سٹیشن پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد محمود کھوکھر اور اسسٹنٹ کمشنر عطیہ عنایت نے یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں گلدستے پیش کیے۔

متعلقہ مضامین

  • بابا گورو نانک کا 556واں جنم دن، گوردوارہ جنم استھان کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا
  • سندھ سے ایک ہزار ہندو یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے ننکانہ پہنچ گئے 
  • حیدرآباد:سرکاری اسپتال میں آئسولیشن وارڈ میں ڈینگی سے متاثرہ مریض زیر علاج ہیں
  • خرابات فرنگ
  • گورنر پنجاب کی کسانوں سے ملاقات، سیلاب سے متاثرہ فصلوں اور مالی مشکلات پر تبادلہ خیال
  • لاہورمیں الیکٹرک ٹرام منصوبہ مؤخر، فنڈز سیلاب متاثرین کو منتقل
  • بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات، صوبائی وزرا اور اعلیٰ حکام کا ننکانہ صاحب کا دورہ
  • بابا گورونانک کا 556ویں جنم دن، ننکانہ صاحب کے تعلیمی اداروں میں 3 روزہ تعطیل
  • ویتنام: بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں میں اضافہ‘ 11 افراد لاپتا
  • سیلاب سے متاثرہ 1 لاکھ 89 ہزار افراد کے بینک اکاؤنٹس کھل چکے ہیں: عرفان علی کاٹھیا