پنجاب میں سیلاب، سوشل میڈیا پر سجاد علی کا گانا “راوی” وائرل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
پنجاب میں شدید بارشوں اور بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد سیلابی صورتحال نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک صوبے میں 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 33 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ دریائے چناب، راوی اور ستلج میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہے جس سے مزید علاقے زیرِ آب آنے کے خدشات ہیں۔
گزشتہ دنوں دریائے راوی میں آنے والے سیلاب سے لاہور کی کئی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پانی داخل ہوگیا، جن میں پارک ویو سوسائٹی بھی شامل ہے۔ کئی گھروں میں پانی گھسنے کے بعد متاثرہ رہائشی اپنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔
اسی پس منظر میں سوشل میڈیا صارفین نے حالات کو ہلکے پھلکے انداز میں بیان کرنے کے لیے گلوکار سجاد علی کے 2019 میں ریلیز ہونے والے گانے “راوی” کو موضوعِ گفتگو بنایا ہے۔ اس گانے کا مشہور بول “راوی وچ پانی کوئی نہیں” تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
صارفین طنزیہ تبصرے کرتے ہوئے سوال اٹھا رہے ہیں کہ سجاد علی نے کہا تھا راوی میں پانی نہیں، لیکن اب تو پانی گھروں اور بیڈ رومز تک پہنچ گیا ہے۔ کچھ نے مزاحیہ تبصرہ کیا کہ “آ گیا راوی وچ پانی، اب سکون ہے۔”
اسی دوران ایک پیروڈی گانا بھی وائرل ہو گیا ہے جس کے بول ہیں “راوی وچ پانی بہت ہے، تہ اڈے کل آنا موت ہے”، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by 365 News (@365.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا میں پانی
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔