2025-09-18@02:03:15 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«پاک فوج اور سول انتظامیہ»:
جھنگ (نیوز ڈیسک) پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور سول انتظامیہ نے ریسکیو اور ریلیف آپریشن تیز کر دیا ہے، جس کے دوران سیکڑوں متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کھولڑہ پوائنٹ، ہسووالی، بدھوانہ، جھنگ اور چنیوٹ میں پاک فوج اور سول انتظامیہ دن رات متاثرین کی مدد کر رہے ہیں۔ پاک فوج کے جوان کشتیوں کے ذریعے بزرگوں، خواتین اور بچوں سمیت متعدد خاندانوں کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کر چکے ہیں، جبکہ مال مویشی بھی محفوظ مقامات تک پہنچا دیے گئے ہیں۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج نے امدادی کیمپس قائم کیے ہیں، جہاں کپڑے، راشن اور ادویات متاثرین کو فراہم کی جا...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیلاب نے سیالکوٹ سمیت پورے ضلع میں تباہی مچائی ہے۔ اس تباہی کی سب سے بڑی وجہ کرپشن، سول اداروں کی ناکامی اور دریاؤں و نالوں کے قدرتی راستوں پر ہونے والے تجاوزات ہیں۔ سیلابی صورت حال میں سول اداروں کے کرنے کے کام پاک فوج کررہی ہے۔ سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ شہر جموں سے نکلنے والے نالوں پر آباد ہے، جب وہاں سے پانی آتا ہے تو شہر زیرِ آب آجاتا ہے۔ تجاوزات نے اس تباہی کو کئی گنا بڑھا دیا ہے۔ ان کے بقول یہ سب بلدیاتی اداروں کی کمزوری اور بدانتظامی کا نتیجہ ہے۔ خواجہ...
گزشتہ شب بھارتی طیاروں کی جانب سے مقبوضہ جموں کشمیر میں پٹرولنگ رپورٹ۔ یہ بھی پڑھیں:مودی نے علاقائی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا،برطانوی اخبار کی رپورٹ پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب (29/30 اپریل) بھارتی ائیر فورس کے 4 رافیل طیاروں نے بھارتی جغرافیائی حدود میں رہتے ہوئے مقبوضہ جموں کشمیر میں پٹرولنگ کی۔ سیکیورٹی ذرائع نے پاکستان ائیر فورس کے طیاروں نے ہندوستانی ائیرفورس کے ان جنگی جہازوں کی فوراً نشان دہی کر لی، پاکستانی ایئر فورس کی بروقت اور مستعد کارروائی پر انڈین رافیل طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر راہ فرار اختیار کر گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی افواج ہندوستان کی طرف سے...

بھارتی طیاروں رافیل کی مقبوضہ کشمیر میں پٹرولنگ، پاک فضائیہ کی فوری نشاندہی اور وارننگ نے پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں پاکستان کیخلاف کارروائی کا ارادہ رکھتے ہیں جس کا پاکستان کی جانب سے بھی بھر پور جواب دینے کا اعلان کر دیا گیاہے اور اسی تناظر میں جب گزشتہ شب بھارتی طیاروں نے اپنی حدود میں پٹرولنگ کی تو پاکستان کی جانب سے بھی زبردست رسپانس دیکھنے میں آیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئر فورس نے گزشتہ شب بھارتی 4 جنگی طیاروں رافیل کی فورا ً نشاندہی کی اور بر وقت کارروائی نے بھارتی طیاروں کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا ۔ بھارتی جنگی طیاروں رافیل نے اپنی جغرافیائی حدود میں رہتے ہوئے پیٹرولنگ کی تاہم پاکستان کے بر وقت جواب نے واضح...

پی این ایس اصلت کی پاک بحریہ کی زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی معاونت سے کاونٹر پائریسی پیٹرولنگ
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس اصلت نے پاک بحریہ کی زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 (CTF-151) کے تعاون سے صومالیہ کے مشرقی ساحل پر بحیرہ عرب میں کاونٹر پائریسی پیٹرولنگ کا انعقاد کیا۔ اس پیٹرول کا مقصد بحری قزاقی، مسلح ڈکیتی اور دیگر غیر قانونی سمندری سرگرمیوں کو روکنا تھا۔ پی این ایس اصلت کا یہ اقدام خطے میں بحری قزاقی کے خطرے کے پیش نظر پاک بحریہ کے عزم اور اقدامات کی عکاسی کرتا ہے۔ پاک بحریہ کی قیادت میں کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 اس وقت خلیج عدن اور صومالیہ کے مشرقی ساحل کے قریب بحری قزاقی کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے۔ پی این ایس اصلت کا یہ پیٹرول...
راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک بحریہ کے جہاز" اصلت "نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر تعیناتی کے دوران مالدیپ کا دورہ کیا ۔مالے بندرگاہ پہنچنے پر مالدیپ نیشنل ڈیفنس فورس اور کوسٹ گارڈ کے حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پی این ایس اصلت کے کمانڈنگ افسر نے چیف آف ڈیفنس فورس میجر جنرل ابراہیم ہلمی اور کمانڈنٹ کوسٹ گارڈ بریگیڈیئر جنرل محمد سلیم سے ملاقاتیں کیں،ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کمانڈنگ افسر نے چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی طرف سے مالدیپ کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بندرگاہ پر قیام کے دوران ڈیفنس فورس کے سربراہ، حکومتی...