علی امین گنڈاپور کی سات پشتیں بھی کالاباغ ڈیم کو زندہ نہیں کرسکتیں، ایم ولی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
پشاور:
عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایم ولی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی سات پشتوں کی بھی بس کی بات نہیں کہ کالاباغ ڈیم کو زندہ کرے، کالاباغ ڈیم کی مخالفت جذبات پر نہیں واپڈا کے اپنے اعداد و شمار کی بنیاد پر کرتے ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں ںے کہا کہ قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے کے بجائے پانی کے مستقل حل کی طرف بڑھنا ہوگا، اگر حکومت کے پاس منصوبہ نہیں تو اے این پی شفاف اور قابل عمل پلان دینے کو تیار ہے، ہمیں وسائل پر اختیار دیا جائے، پہلے جنوبی اضلاع سرسبز کریں گے کسی کی زمینیں نہیں ڈبوئیں گے اگر وسائل پر اختیار مانگنا غداری ہے تو یہ "غداری" سو بار قبول ہے۔
انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم مشرف جیسے آمر سے بھی نہ بن سکا، عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے جھوٹا شوشا چھوڑا گیا ہے، کالاباغ کو قوم دفن کرچکی، اب کسی کے باپ کی مجال نہیں کہ مردے کو زندہ کرے، ڈیم سیلاب روکنے کا حل نہیں، ڈیم بنانا ہے تو بھاشا ڈیم بنا لیں، کالاباغ ڈیم پنجاب اشرافیہ کیلئے ایریگیشن اسکیم ہے، نہ سستی بجلی دے سکتا نہ سیلاب روکے گا۔
انہوں نے کہا 1998ء میں کالاباغ ڈیم پر لاگت 7 بلین، بھاشا پر صرف 1.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کالاباغ ڈیم
پڑھیں:
بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے کوشاں، ہمیں مل کر ٹیکس چوری کے خلاف لڑنا ہوگا، احسن اقبال
وفاقی وزیر پلاننگ و ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی خواہش ہے کہ ٹیکسوں میں کمی لائی جائے، لیکن اس کے لیے ہمیں مل کر ٹیکس چوری کے خلاف لڑنا ہوگا۔
ساہیوال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تنخواہ دار طبقہ ٹیکس چوری کا بوجھ اٹھاتا ہے۔
مزید پڑھیں: عوام کے لیے خوشخبری، ملک بھر کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
انہوں نے کہاکہ بجلی، گیس اور توانائی بحران پر قابو پانا حکومت کی ترجیح ہے، حکومت ملی تو معیشت سمیت تمام شعبے تباہ حال تھے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت کی کوشش ہے کہ بجلی کے نرخوں میں بھی کمی لائے۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت ہماری مسلح افواج دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دے رہی ہیں۔
احسن اقبال نے کہاکہ افواج پاکستان کے افسران اور جوان جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں، اس وقت بھارت کی سیاست دیوالیہ پن کا شکار ہے۔
انہوں نے کہاک بھارتی حکومت پاکستان کا نام لے کر اپنے عوام کو بھڑکاتی ہے، اور پھر پاکستان دشمنی کے نام پر ووٹ حاصل کیے جاتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews احسن اقبال بجلی قیمت ٹیکس چوری وفاقی وزیر منصوبہ بندی وی نیوز