کالا باغ جیسا ڈیم نہ بنانا ملک اور نسلوں کے ساتھ زیادتی ہے، علی امین گنڈاپور WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کالا باغ جیسا ڈیم نہ بنانا ملک اور نسلوں کے ساتھ زیادتی ہے۔
اسلام آباد کے خیبر پختونخوا ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مریم نوازنے سیلاب کے دوران کال کی اس پر ان کا شکریہ ادا کیا تھا، پنجاب کو سیلاب میں امدادی سرگرمیوں کے لیے مدد کی پیشکش کی ہے، سیلاب کے معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم سے پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کو پانی ملے گا، سندھ کو کالا باغ ڈیم پر ایشوز ہیں، میز پر بیٹھیں بات کریں، کالا باغ ڈیم ملک کی ضرورت ہے سیاست کی وجہ سے یہ منصوبہ رکا ہواہے، ایسا ڈیم نہ بنانا ملک اور نسلوں کے ساتھ زیادتی ہے۔
علی امین کا کہنا تھا کہ ڈیم مکمل کرنے کے لیے کوئی صوبہ پیسے دینے کو تیار نہیں، میں اب بھی پیسے دینے کو تیار ہوں، بیشک جہاں سے بھی پورے کروں مگر ملک کے لیے پنجاب نے پیسے نہیں دیے۔ وزیراعلی کے پی نے مزید کہا کہ ملک میں نہ آئین ہے نہ قانون ہے، یہ سیاست نہیں ہورہی، صرف انتقام بازی چل رہی ہے، ملک میں سیاست کا وجود ختم ہوچکا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ گورنر کا کام آئینی ہے، کنڈی کو کئی دفعہ پیغام بھجوایا کہ باز آ جاو اور سیاست مت کرو، گورنر کو خیبرپختونخوا سے نکال سکتا ہوں، وہ گھر میری حکومت کی ملکیت ہے، میں نے اسلام آباد ہاوس سے فیصل کریم کو نکالا، وہ آج تک یہاں نہیں آسکا، پاکستان میں 95فیصد سیاستدان پیٹرول، سرکاری گاڑی اور سکیورٹی گارڈ پر مرتے ہیں، گورنر فیصل کریم ان میں سے ایک ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشارجہ: آئی ایل ٹی 20 ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز کا میدان سج گیا چین اور پاکستان مصیبت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہنے والےبھائی ہیں، چینی صدر سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار قومی اسمبلی اجلاس؛ جنگلات کاٹنے اور دریاؤں پر سوسائٹیز بنانے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ چیئرمین میپکو بورڈ نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے 19ملین روپے کا چیک دے دیا فتنۃ الخوارج ؛ معصوم بچوں، شہریوں اور تعلیم و امن کے سب سے بڑے دشمن دہشتگردوں کی مالی معاونت کےلئے پختونخوا سے بھاری مقدار میں سونے کی افغانستان اسمگلنگ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور کالا باغ کے لیے

پڑھیں:

علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 

پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے علماء کرام نے سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کر دیا۔ اس ضمن میں محکمہ صحت خیبر پی کے نے یونیسیف کے تعاون سے متحدہ علماء بورڈ خیبر پی کے اور تنظیمات المدارس خیبر پی کے کے اشتراک سے سرویکل کینسر سے بچاؤ کے موضوع پر ایک اہم مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ممتاز علماء کرام نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد علماء کرام اور محکمہ صحت کے درمیان اعتماد، تعاون اور مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا تھا تاکہ خواتین اور بچیوں کو سروائیکل کینسر سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر آگاہی پیدا کی جا سکے۔ اجلاس کے دوران علماء کرام نے اس اقدام کو سراہا اور کئی اہم سفارشات پیش کیں۔ انہوں نے ویکسین کے اجزاء، حفاظت اور تیاری کے بارے میں واضح معلومات فراہم کرنے، سوشل میڈیا، ٹی وی، ریڈیو، جمعہ کے خطبات، بل بورڈز، ہسپتالوں اور دیگر ذرائع سے بھرپور آگاہی مہم چلانے، علماء اور ماہر ڈاکٹروں کی مشاورت سے مشترکہ فتویٰ جاری کرنے، کینسر کے ماہرین اور علماء کے درمیان مسلسل رابطہ رکھنے، تمام مکاتب فکر کو ساتھ لے کر چلنے، بچیوں کی رازداری اور پردے کا مکمل خیال رکھنے اور محکمہ صحت کی قیادت میں آگاہی مہم کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا