بھارتی آبی جارحیت نے کسان کو تباہ کردیا؛ کالا باغ ڈیم بننا چاہیے، شیخ رشید
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
راولپنڈی:
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھارتی آبی جارحیت سے کسان تباہ ہوچکا ہے، کالا باغ ڈیم کی تعمیر ہونی چاہیے۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم ہر صورت بننا چاہیے، اسی طرح ملک میں انصاف کو بھی عام کیا جائے۔ آج انصاف کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں، ایسا انصاف نہ کیا جائے کہ عوام آسمان کی طرف دیکھنا شروع کر دیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ 9 مئی کے کیسز میں آج پیش ہوا ہوں، تاہم جج کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث صرف حاضری لگائی گئی۔ فیصل آباد میں 108 افراد کو سزا دی گئی ہے جب کہ راشد شفیق کو بھی چوتھے کیس میں سزا سنائی گئی، نہ کوئی شہادتیں ہیں اور نہ ہی کیس لڑنے کی اجازت دی جا رہی ہے، وکیل، گواہ اور فیصلہ سب کچھ سرکاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے آبی جارحیت کی ہے جس سے پاکستانی کسان تباہ ہو گیا ہے، غریب پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے، مزید مہنگائی اسے زندہ درگور کر دے گی۔ کوئٹہ اور بنوں میں جو واقعات ہوئے وہ ملک میں نہیں ہونے چاہییں۔ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ غریب کو سہولت دی جائے، انصاف کو عام کیا جائے اور ملک کو آگے بڑھایا جائے تاکہ امن و سکون قائم ہو اور ترقی ممکن ہو۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کالا باغ سمیت دیگر ڈیموں کی تعمیر ایک مشکل کام ہے اور سندھ میں لوگ اسے قبول نہیں کرتے، لیکن اس سال جو پانی چھوڑا گیا اس سے کسان کی معاشی تباہی کر دی گئی ہے۔ ملک میں ایسا انصاف نہ لایا جائے جو عوام کو مایوسی کی انتہا تک پہنچا دے۔
بھارتی آبی جارحیت نے کسان کو تباہ کردیا؛ کالا باغ ڈیم بننا چاہیے، شیخ رشید
راولپنڈی: قیصر شیرازی

.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارتی آبی جارحیت سابق وفاقی وزیر ایسا انصاف نہ کسان تباہ ہو کالا باغ ڈیم عام کیا جائے بننا چاہیے نے کہا کہ دی گئی ہے انصاف کو کی تعمیر ملک میں کو بھی
پڑھیں:
شیخ رشید کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور
—فائل فوٹولاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کر لی۔
شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرازق خان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس صداقت علی خان نے شیخ رشید کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔
دوران سماعت شیخ رشید وکیل نے دلائل دیے کہ شیخ رشید کا نام پی این آئی ایل اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ شیخ رشید کا نام انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم پر پاسپورٹ کنٹرول میں ڈالا ہے۔
جج نے ریمارکس دیے کہ شیخ رشید کو عمرے پر جانے دیں، وہ دعا کریں گے تو ملک کے حالات اچھے ہوجائیں گے۔