عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے پنجاب حکومت کی جانب سے جاری اہم ہدایات کیا ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق حکومتِ پنجاب نے عید میلاد النبیؐ کے موقع پر صوبہ بھر میں مذہبی عقیدت و احترام اور شایانِ شان انداز میں تقاریب کے اہتمام کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عید میلاد النبیﷺ پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
ترجمان نے بتایا کہ صوبے کے بڑے جلوسوں کے راستوں پر سبیلیں لگائی جائیں گی جبکہ اہم اور ممتاز عمارتوں، بینکوں اور دفاتر کو سبز برقی قمقموں سے روشن کیا جائے گا۔
جمعہ المبارک 11 ربیع الاول کو تمام سرکاری و نجی سکولوں میں محافلِ میلاد منعقد ہوں گی۔
مزید برآں، سیلاب متاثرین کے ریلیف کیمپوں اور پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں میں مٹھائی تقسیم کی جائے گی۔
عید میلاد کے موقع پر 6 ستمبر کے تناظر میں شہداء کے لیے خصوصی دعائیہ تقاریب کا بھی اہتمام ہوگا۔
محکمہ داخلہ کے مطابق اس موقع پر امن، رواداری اور باہمی اتحاد کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
اس سلسلے میں پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
12 ربیع الاول حکومت پنجاب سیلاب متاثرین عید میلاد.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 12 ربیع الاول حکومت پنجاب سیلاب متاثرین عید میلاد عید میلاد کے لیے
پڑھیں:
پنجاب حکومت کابانی پی ٹی آئی کے 11مقدمات اے ٹی سی راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ
سٹی42: پنجاب حکومت نےبانی پی ٹی آئی کے 11 مقدمات انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی منتقل کر دیے گئے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام مقدمات اب اے ٹی سی راولپنڈی میں زیرِ سماعت ہوں گے۔ ان مقدمات کی سماعت اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے کی جائے گی۔
فیصلہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت کیا گیا ہے جبکہ ٹرائل کے دوران بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
ذرائع کے مطابق یہ مقدمات راولپنڈی کے مختلف تھانوں آر اے بازار، سٹی، وارث خان، نیو ٹاؤن، صادق آباد اور ٹیکسلا میں درج ہیں۔
پنجاب حکومت نے اے ٹی سی راولپنڈی کو بانی پی ٹی آئی کے تمام مقدمات کے ٹرائل کیلئے نامزد کیا ہے جبکہ اڈیالہ جیل، پولیس اور پراسیکیوشن حکام کو اس ضمن میں باضابطہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔