میری تصویر مسجد پر کیوں آویزاں کی؟ مریم نواز نے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین سے وضاحت طلب کرلی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنی تصویر مسجد پر آویزاں کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے وضاحت طلب کر لی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مسجد پر اپنی تصویر لگائے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور معاملے پر ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین سے وضاحت مانگی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو سرزنش بھی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں ٹینٹ سٹی قائم
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت دی ہے کہ انتظامیہ اور سرکاری ادارے ان کی تصاویر کے حوالے سے مرتب کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔
دوسری جانب مریم نواز نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے کا حکم دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنرز فوری طور پر سروے مکمل کریں تاکہ صورتحال کی درست تصویر سامنے آ سکے۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ فلڈ ریلیف کیمپوں میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے، جبکہ مچھر مار اور جراثیم کش اسپرے بھی باقاعدگی سے کیے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے خاص طور پر جنوبی پنجاب کے متاثرین کے لیے بہترین سہولیات مہیا کرنے پر زور دیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ لوگ بےسروسامانی کے عالم میں گھروں سے نکلے ہیں، انہیں تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پانی اترنے کے بعد بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آبادی کا تحفظ ترجیح، سیلاب کے دوران کسی فیکٹری کو بچانے کی بات پروپیگنڈا ہے، مریم نواز
اسی سلسلے میں وزیراعلیٰ نے کلینک آن ویل اور فیلڈ اسپتالوں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت دیتے ہوئے دور دراز علاقوں تک طبی سہولیات پہنچانے پر زور دیا۔ مزید برآں، انہوں نے گائنی، گیسٹرو اور اسکن کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل موبائل ٹیمیں تشکیل دینے کا بھی حکم دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews مریم نواز مسجد پر تصویر نوٹس لے لیا وزیراعلٰی پنجاب وضاحت طلب وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: مریم نواز مسجد پر تصویر نوٹس لے لیا وی نیوز مریم نواز
پڑھیں:
وزیراعلیٰ باہرنکلےتوسب کوکام کرناپڑتاہے،تنقیدکرنےوالوں کی بےبسی سمجھتی ہوں،مریم نواز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میانوالی : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ باہرنکلےتوسب کوکام کرناپڑتاہے، جب تنقید سنتی ہوں تو حیرانی ہوتی ہے کہ کام کرنے پر تنقید کررہے ہیں، پہلی دفعہ سن رہے ہیں کہ تنقید کررہے ہیں کہ وزیراعلیٰ کام کیوں کررہی ہیں، تنقید کرنے والوں کی بےبسی سمجھتی ہوں؟
میانوالی میں تقریب سے خطاب میں مریم نواز کا کہناتھاکہ سیلاب میں سب سے زیادہ خراب صورت حال گجرات میں ہے ، اب ہم گجرات میں نیا سیوریج سسٹم بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تنقید کرنا آسان لیکن محنت کرنا مشکل کام ہے، کام کرنا پڑتا ہے ، سیلاب میں پنجاب کابینہ ارکان دن رات کام کررہے ہیں، وزرا سیلاب سے متاثرہ عوام کے درمیان ہیں اور وزرا کو کہا ہے کہ جب تک سیلاب متاثرین کو ریلیف نہیں مل جاتا فیلڈ سے واپس نہیں آنا۔
مریم نواز کا کہنا تھاکہ جب تنقید سنتی ہوں تو حیرانی ہوتی ہے کہ کام کرنے پر تنقید کررہے ہیں، پہلی دفعہ سن رہے ہیں کہ تنقید کررہے ہیں کہ سی ایم کام کیوں کررہی ہیں؟ کشتی میں بیٹھی تو تنقید ہوئی کہ سی ایم کشتی میں کیوں بیٹھ گئیں؟ مجھ پر تنقید کرنے والے سن، میں تیری بے بسی سمجھتی ہوں۔
ان کا کہنا تھاکہ تنیقد آئی کہ وزیراعلیٰ کشتی میں بیٹھ گئیں ڈوب جاتی تو؟ باقی صوبوں میں نہ سی ایم کام کرتا ہے نہ سسٹم کام کرتا ہے، سی ایم باہر نکلے تو سب کو کام کرنا پڑتا ہے۔
وزیراعلیٰ نے عمران خان کا نام لیے بغیر تنقید کی اور کہا کہ 2022 میں سیلاب آیا تو اس وقت کے وزیراعظم نے فضائی دورہ کیا، عینک ٹھیک کی اور کہا اوہو بہت تباہی ہوئی ہے، میں نوازشریف کی بیٹی ہوں کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی۔