صدرِ مملکت اور مریم نواز کا معروف اداکار انور علی کے انتقال پر اظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے معروف اداکار انور علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینئر اداکار انور علی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی فنی خدمات کو سراہا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ انور علی کا فنونِ لطیفہ میں کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے صبر کی دعا کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انور علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سینئر اداکار انور علی کی فن و ثقافت کے لئے خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔
یاد رہے کہ پاکستان شوبز کے 71 سالہ سینئر اداکار انور علی گزشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔ انور علی پھیپھڑوں اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: اداکار انور علی مریم نواز
پڑھیں:
حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے، مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب کا صحافیوں کیخلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ دن منانے کا مقصد حق اور سچ کی پاداش میں قتل ہونے یا تکلیفیں سہنے والے صحافیوں کو یاد کرنا ہے، پنجاب میں صحافی اور صحافت محفوظ ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہاں ان کے قتل و تشدد کے واقعات نہ ہوئے نہ ہی ہوں گے،بے گھر صحافیوں کیلئے اپنی چھت کا خواب پورا کرنے کیلئے پُرعزم ہیں، حق اور سچ کی راہ پر چلنے والے صحافیوں کیساتھ ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صحافیوں کیخلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے، احساس ذمہ داری کیساتھ آزادی صحافت جمہوریت کی اساس ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ مضبوط جمہوری معاشرے کیلئے صحافت کا آزاد ہونا بہت ضروری ہے، صحافی معاشرتی انصاف کے محافظ اور عوام کی آواز ہیں، ظلم، ناانصافی اور جھوٹ کو بے نقاب کرنیوالے صحافی ہیرو ہیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ آزادی صحافت کے تحفظ کی ضامن ہوں، صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے حکومت متعدد اقدامات کر رہی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ بے گھر صحافیوں کیلئے اپنی چھت کا خواب پورا کرنے کیلئے پُرعزم ہیں، حق اور سچ کی راہ پر چلنے والے صحافیوں کیساتھ ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ دن منانے کا مقصد حق اور سچ کی پاداش میں قتل ہونے یا تکلیفیں سہنے والے صحافیوں کو یاد کرنا ہے، پنجاب میں صحافی اور صحافت محفوظ ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہاں ان کے قتل و تشدد کے واقعات نہ ہوئے نہ ہی ہوں گے۔