چولستان کینال کالاباغ ڈیم سے بھی زیادہ خطرناک منصوبہ ہے،کاشف شیخ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ چولستان کینال کالا باغ ڈیم سے بھی زیادہ خطرناک ہے جوسندھ کے عوام کو قبول نہیں ہے۔ سندھ کی آباد زمینوں کو بنجر اور دوسرے صوبے کی غیر آباد زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہ غیر قانونی اور سراسر ظلم ہے۔ سندھ کے عوام کو وفاق کے اس اقدام پر سخت تشویش ہے، کینال کے حوالے سے چیئرمین واپڈا کے بیان پر پیپلزپارٹی اپنی پوزیشن واضح کرے۔ سندھ میں بحالی امن ایکشن کمیٹی کے فیصلے کے مطابق بدامنی و ڈاکو راج کے خلاف16 فروری کو شکارپور میں انڈس ہائے وے پر دھرنا دیا جائے گا۔ اس اہم و قومی ایشو پر عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔ بیورو کریٹس کو بھی وی سی بنانے کے لیے اہل قرار دینا تعلم دوستی نہیں دشمنی کی دلیل ہے۔ 5 فروری کو کراچی تا کشمور پورے سندھ میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں
نے قبا آڈیٹوریم میں امرائے اضلاع کے اجلاس سے خطاب کے دوان کیا۔ نائب امرا پروفیسر نظام الدین میمن، حافظ نصراللہ چنا، محمد افضال آرائیں، منعم ظفر خان، قیم صوبہ محمد یوسف اور نائب قیمین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اِجلاس میں کراچی سمیت سندھ بھر سے ضلعی ذمے داران شریک اور ضلعی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ ملٹی میڈیا کے ذریعے پیش کی گئی۔ اجلاس میں سندھ کی سیاسی تنظیمی و دعوتی امور پر غور اور5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر سمیت آئندہ کی منصوبہ بندی بھی کی گئی۔صوبائی امیر نے مزید کہاکہ2 لاکھ سے140 فیصد اضافے کے بعد ہر رکن پارلیمنٹ کی تنخواہ میں5 لاکھ19000 ہزار کردینا ظلم ہے۔ مہنگائی اور بدامنی کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن بن گئی ہے مگر حکمرانوں و بیوروکریسی کے شاہانہ اخراجات اور مراعات میں کوئی کمی نظر نہیں آرہی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عوام ہو جائیں خبردار !!!ایک اور بڑی پابندی عائد کر دی گئی
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں مختلف نوعیت کی پابندیاں عائد ہیں اب شہر قائد کے باسیوں پر ایک اور بڑی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
کراچی کے شہریوں پر کمشنر نے ایک اور بڑی پابندی عائد کر دی ہے۔ تاہم یہ پابندی مفاد عامہ اور ممکنہ مون سون بارشوں کی وجہ سے لگائی گئی ہے۔ کراچی میں نالوں، کھلی جگہوں پر کچرا اور فضلہ سمیت دیگر ملبہ پھینکنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
کمشنر کراچی نے یہ پابندی ایم ڈی ایس ایس ڈبیلو ایم بی کی درخواست پر لگائی ہے اور اس پابندی کا نفاذ 2 ماہ کے لیے کیا گیا ہے۔اس حوالے سے کمشنر کراچی کاکہنا ہے کہ کچرا اور ملبہ پھینکنے سے نالے بلاک اور پانی کے اخراج میں مشکلات کا خطرہ ہے۔ اس لیے یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس کے لیے متعلقہ اداروں اور پولیس حکام کو ہدایت کر دی گئی ہے۔واضح رہےکہ کراچی میں رات 11 سے صبح 6 بجے تک ڈمپر چلانے، سڑکوں پر ڈبل پارکنگ کرنے، چنگچی رکشے چلانے، منظور شدہ مویشی منڈیوں کے علاوہ کہیں اور قربانی کے جانور فروخت کرنے سمیت کئی دیگر پابندیاں عائد ہیں۔ تاہم ان میں سے کم پر ہی عملدرآمد ہو پاتا ہے۔