عظمی بخاری نے کالا باغ ڈیم سے متعلق علی امین گنڈاپور کے بیان کی حمایت کردی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
عظمی بخاری نے کالا باغ ڈیم سے متعلق علی امین گنڈاپور کے بیان کی حمایت کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز) وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کالا باغ ڈیم سے متعلق وزیراعلی کے پی کے بیان کی حمایت کردی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عظمی بخاری نے کہا کہ اس وقت سیلاب کی بہت خطرناک صورتحال ہے تاہم دریائے راوی میں پانی تیزی سے کم ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کے لیے چند گھنٹوں میں شکایات کا ازالہ کیاجاتا ہے، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 30 افراد کو سیلاب زدہ علاقے سے ریسکیو کیا، ڈی ایچ کیوزاور ٹی ایچ کیوز میں سہولیات کی کمی کو دور کرنا ہے۔صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ سیلاب سیاموات کی تعداد 41 ہوگئی ہے۔عظمی بخاری نے کہا کہ کالا باغ ڈیم سے متعلق وزیراعلی کے پی علی امین کے بیان سے متفق ہوں۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور نے کالا باغ ڈیم کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم سے پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کو پانی ملے گا، سندھ کو کالا باغ ڈیم پر ایشوز ہیں، میز پر بیٹھیں بات کریں۔انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم ملک کی ضرورت ہے سیاست کی وجہ سے یہ منصوبہ رکا ہواہے، ایسا ڈیم نہ بنانا ملک اور نسلوں کے ساتھ زیادتی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ کالا باغ جیسا ڈیم نہ بنانا ملک اور نسلوں کے ساتھ زیادتی ہے، علی امین گنڈاپور چین اور پاکستان مصیبت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہنے والےبھائی ہیں، چینی صدر سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار قومی اسمبلی اجلاس؛ جنگلات کاٹنے اور دریاؤں پر سوسائٹیز بنانے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ چیئرمین میپکو بورڈ نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے 19ملین روپے کا چیک دے دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کالا باغ ڈیم سے متعلق علی امین گنڈاپور نے کالا باغ ڈیم
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کے باہر داہگل ناکے پر روک دیا گیا
—فائل فوٹووزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کے باہر داہگل ناکے پر روک دیا گیا۔
اس موقع پر صحافی نے علی امین گنڈاپور سے سوال کیا کہ آپ روز اڈیالہ جیل آرہے ہیں، کیا پارٹی پر سوشل میڈیا کا دباؤ ہے؟
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں پریشر لینے والوں میں نہیں ہوں۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ تمہاری بھول ہے کہ میں پریشر لیتا ہوں، میں دباؤ قبول نہیں کرتا۔