ممبر ایڈمن سی ڈی اے طلعت محمود کی زیر صدارت اجلاس ،اسلام آباد شہر میں کیش لیس اکانومی کے فروغ کیلئے اقدامات کا جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد شہر میں کیش لیس اکانومی کے فروغ کیلئے چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر فنانس طاہر نعیم، مرکزی و کمرشل بینکس کے نمائندگان سمیت سی ڈی اے اور آئی سی ٹی کے سنئیر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان کے وژن کے مطابق اسلام آباد شہر میں کیش لیس معیشت کو فروغ دینے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کا مقصد اسلام آباد میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو مزید مثر طریقے سے نافذ کرنے کیلئے ایک مربوط روڈ میپ تیار کرنا تھا۔اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے ممبر فنانس طاہر نعیم نے بتایا کہ اسلام آباد میں ہر قسم کے لین دین کیلئے راست کیو آر کوڈ ڈسپلے کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر شہر کے ہفتہ وار بازاروں میں کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگیوں کا نظام کامیابی سے متعارف کرایا جا چکا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں شہر بھر میں تمام مراکز، شاپنگ مالز، اور کلاس تھری مارکیٹوں تک اس کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے۔اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کیش لیس نظام پر پیش رفت کے جائزہ کیلئے ایک ڈیش بورڈ تیار کیا جاچکا ہے جہاں مختلف بینکس اپنے ڈیٹا شئیر کر ریے ہیں۔ اجلاس میں عوام میں آگاہی پیدا کرنے اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کیلئے ایک مثر حکمت عملی پر زور دیا گیا۔

ممبر ایڈمن و اسٹیٹ نے کہا کہ سی ڈی اے کا کردار ایک معاون کا ہے جو بینکوں، تاجر برادری اور کسٹمرز کے مابین ہم آہنگی پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راست یونیفائیڈ کیو آر کوڈ کو متعارف کرانے کیلئے سی ڈی اے، ایم سی آئی، آئی سی ٹی اور بینکوں پر مشتمل سیٹئرنگ کمیٹی تمام اقدامات کی نگرانی کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات کا مقصد اسلام آباد کو ملک بھر میں ایک ڈیجیٹلائزڈ اور مثالی شہر کے طور پر متعارف کروانا ہے۔سی ڈی اے کے ممبر فنانس نے اجلاس کو بتایا کہ کیو آر کوڈ سسٹم کا دائرہ کار شہر بھر میں تیزی سے نافذ کیا جارہا ہے تاکہ کیش لیس اکانومی کو مکمل طور پر نافذ العمل کیا جاسکے۔ممبر ایڈمن و اسٹیٹ نے کہا کہ اس عمل کو مزید تیز بنانے کیلئے تمام متعلقہ اداروں، بشمول مالیاتی اداروں، بینکوں اور کاروباری کمیونٹی کے ساتھ مثر رابطہ اور ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے اسلام آباد کو مکمل طور پر ایک کیش لیس اور ڈیجیٹلائزڈ شہر کے طور پر متعارف کرایا جاسکے گا۔ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود نے کہا کہ ان اقدامات کے ذریعے اسلام آباد میں شفاف، آسان، محفوظ اور تیز رفتار لین دین کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو جدید ترین ڈیجیٹل و کیش لیس محفوظ ادائیگی کے نظام سے مستفید ہونے کا موقع ملے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسپریم کورٹ 26ویں ترمیم کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے جلد مقرر کرے، بیرسٹر گوہر کا مطالبہ سپریم کورٹ 26ویں ترمیم کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے جلد مقرر کرے، بیرسٹر گوہر کا مطالبہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا پاک سیکریٹریٹ میں نئی تعمیر شدہ پارکنگ ایریا کا دورہ اسرائیلی جارحیت کو فوری روکا جائے، امت مسلمہ کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا، وزیراعظم کی امیر قطر سے ملاقات میں گفتگو سی ڈی اے انتظامیہ ملازمین کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی کرنے میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے، چوہدری محمد یسین سی ڈی اے کی جانب سے نالوں اور آبی گزر گاہوں پر پلاٹ الاٹ کرنے کا انکشاف اسلام آباد ہائیکورٹ، جسٹس طارق محمود جہانگیری کی بطور جج تعیناتی اور اہلیت کیخلاف درخواست اعتراض کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسلام آباد شہر میں کیش لیس کیش لیس اکانومی ممبر ایڈمن اقدامات کا سی ڈی اے

پڑھیں:

قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا

محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف