چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا پاک سیکریٹریٹ میں نئی تعمیر شدہ پارکنگ ایریا کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا پاک سیکریٹریٹ میں نئی تعمیر شدہ پارکنگ ایریا کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے جمعرات کے روز پاک سیکریٹریٹ میں نئی تعمیر شدہ پارکنگ ایریا کا دورہ کیا۔ اس منصوبے کا مقصد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اہم ترین سرکاری دفاتر میں ملازمین اور وزیٹرز کو درپیش طویل المدتی پارکنگ مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنا ہے۔
اس موقع پر ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود ، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن سمیت متعلقہ افسران بھی چیئرمین سی ڈی اے کے ہمراہ تھے۔بریفننگ دیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ یہ پارکنگ ایریا تقریبا 133,729 مربع فٹ رقبے پر محیط ہے اور اسمیں ایک ہزار سے زائد گاڑیاں کھڑی کرنے کی گنجائش ہوگی۔ چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ منصوبے کی تکمیل سے پاک سیکریٹریٹ کے ملازمین کے ساتھ ساتھ قریبی دفاتر کے شہریوں اور وزیٹرز کو بھی سہولت میسر آئے گی۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ یہ منصوبہ سی ڈی اے کی جانب سے شہری سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اسلام آباد کو ایک بہتر، منظم اور شہری دوست دارالحکومت بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارکنگ جیسے بنیادی مسائل کا حل نہ صرف ٹریفک کے دبا کو کم کرے گا بلکہ شہریوں کے وقت اور توانائی کی بچت کو بھی یقینی بنائے گا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے انجینئرنگ وِنگ اور منصوبے پر کام کرنے والی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ایسے منصوبے سرکاری ملازمین کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے انتہائی اہم ہیں۔
چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ گاڑیوں کو صرف مختص شدہ جگہوں اور شیڈز میں کھڑا کیا جائے تاکہ پارکنگ کا نظام منظم رہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی رہنمائی کیلئے سائن بورڈز نمایاں مقامات پر نصب کیا جائے معیاری تاکہ ہر شہری کو آسانی سے رہنمائی مل سکے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ پاک سیکرٹریٹ میں واقع جامع مسجد سے ملحقہ موجودہ پارکنگ کو مزید بہتر اور وسیع کیا جائے اور اسے فوری طور پر فعال بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جامع مسجد کے قریب نئی پارکنگ سہولت قائم کی جائے تاکہ سیکریٹریٹ اور قریبی دفاتر کے پارکنگ مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جاسکے۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ پارکنگ ایریا میں سکیورٹی، روشنی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ شہری محفوظ اور پر سکون ماحول میں پارکنگ کی سہولت سے استفادہ کر سکیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ مستقبل میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دیگر علاقوں میں بھی پارکنگ کے جدید منصوبے شروع کئے جائیں گے تاکہ بڑھتی ہوئی آبادی اور ٹریفک کے دبا وکو موثر انداز میں سنبھالا جاسکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیلی جارحیت کو فوری روکا جائے، امت مسلمہ کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا، وزیراعظم کی امیر قطر سے ملاقات میں گفتگو اسرائیلی جارحیت کو فوری روکا جائے، امت مسلمہ کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا، وزیراعظم کی امیر قطر سے ملاقات میں گفتگو سی ڈی اے انتظامیہ ملازمین کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی کرنے میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے، چوہدری محمد یسین سی ڈی اے کی جانب سے نالوں اور آبی گزر گاہوں پر پلاٹ الاٹ کرنے کا انکشاف اسلام آباد ہائیکورٹ، جسٹس طارق محمود جہانگیری کی بطور جج تعیناتی اور اہلیت کیخلاف درخواست اعتراض کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر صدر مملکت آصف علی زرداری 12ستمبر سے چین کا 10روزہ دورہ کرینگے سی ڈی اے کا سواں گارڈن ہاؤسنگ اسکیم کو شوکاز نوٹس جاری،تفصیلات سب نیوز پرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: محمد علی رندھاوا چیئرمین سی ڈی اے پاک سیکریٹریٹ پارکنگ ایریا
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے (پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار نے 99 صفحوں کا تحریری فیصلے جاری کرتے ہوئے پی ٹی اے سے کسی سینیئر ممبر کو عارضی چیئرمین لگانے کا حکم دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ملک میں وی پی این بلاک کرنے کا تاثر درست نہیں، چیئرمین پی ٹی اے
اپنے فیصلے میں عدالت نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تقرری قانون کے مطابق نہیں ہوئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں