بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے ریکو ڈک مائننگ کمپنی نے اہم پروگرام شروع کردیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
ریکو ڈک مائننگ کمپنی نے بلوچستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے مینٹورشپ پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔
ریکو ڈک مائننگ کمپنی (آر ڈی ایم سی) نے بلوچستان کے علاقے چاغی میں مقامی نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور شمولیتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے کمیونٹی مینٹورشپ ٹریننگ پروگرام کا آغاز کر دیا۔ اس پروگرام کا مقصد قریبی دیہات کے ہنر مند اور تعلیم یافتہ نوجوان مرد و خواتین کو ایسی مہارتیں، اعتماد اور علم فراہم کرنا ہے جو انہیں روزگار کی منڈی میں کامیابی سے داخل ہونے میں مدد دیں۔
یہ بھی پڑھیں: ریکوڈک منصوبہ بلوچستان کی ترقی کا نیا باب ثابت ہوگا، کنٹری مینیجر ضرار جمالی
یہ تربیتی پروگرام نوجوانوں کو عملی رہنمائی فراہم کرتا ہے جس میں سی وی تیار کرنا، انٹرویو تکنیک، ابلاغ کی صلاحیت اور پیشہ ورانہ طرزِ عمل شامل ہیں، تاکہ وہ بھرتی کے عمل میں بہتر کارکردگی دکھا سکیں۔ یہ تربیت ہمائی، دربن چاہ، تنگ کچاﺅ اور دیگر قریبی بستیوں کے نوجوانوں کے لیے مقامی سطح پر منعقد کی جارہی ہے اور اب تک 114 سے زائد نوجوان اس سے مستفید ہوچکے ہیں۔
پروگرام میں خواتین کی شمولیت پر خاص توجہ دی گئی ہے۔ تعلیم یافتہ خواتین کے لیے الگ سیشنز منعقد کیے گئے تاکہ وہ مستقبل میں آر ڈی ایم سی کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: ریکوڈک منصوبہ: معیشت، معدنیات اور سرمایہ کاری کا نیا دور
آر ڈی ایم سی کے ہیومن ریسورس لیڈ عنایت اللہ، جو خود نوکنڈی سے تعلق رکھتے ہیں، نے کہا کہ ’ہمارے لیے اصل ترقی صرف کان کنی نہیں بلکہ بلوچستان کے عوام، خاص طور پر مقامی دیہات کے نوجوانوں اور خواتین کے لیے پائیدار مواقع پیدا کرنا ہے۔‘
کمپنی کے مطابق مقامی روزگار، تعلیم، صحت اور کمیونٹی ڈیولپمنٹ کو فروغ دینا اس کے مشن کا اہم حصہ ہے اور یہ مینٹورشپ پروگرام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے تاکہ بلوچستان کے لوگ محض ترقی کے فائدہ اٹھانے والے نہ رہیں بلکہ مستقبل کے رہنما بنیں۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انٹرویو تکنیک بلوچستان پاکستان تنگ کچاؤ چاغی دربن چاہ روز گار ریکوڈک سی وی مائننگ کمپنی مقامی نوجوان ہمائی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان پاکستان تنگ کچاؤ چاغی دربن چاہ روز گار ریکوڈک سی وی مقامی نوجوان بلوچستان کے کے نوجوانوں کے لیے
پڑھیں:
قومی صحت کے اہداف معاشی ترقی اور خواتین و بچیوں کے بااختیار ہونے میں براہ راست کردار ادا کرتے ہیں، سید مصطفیٰ کمال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہمارے قومی صحت کے اہداف معاشی ترقی اور خواتین و بچیوں کے بااختیار ہونے میں براہ راست کردار ادا کرتے ہیں، یہ ہر بچے کو زندہ رہنے، بڑھنے اور ترقی کرنے کے یکساں موقع فراہم کرتے ہیں، کام کرنے والی ماؤں کو دفاتر میں بریسٹ فیڈنگ کی سہولت، وقفے اور لچکدار اوقات ملنے چاہئیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی ہفتہ برائے بریسٹ فیڈنگ موقع پر جاری اہم پیغام میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بریسٹ فیڈنگ کے فروغ، تحفظ اور حمایت کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں ،ماں کا دودھ صرف غذا نہیں یہ ایک مکمل تحفظ، ذہنی نشوونما ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صرف 48 فیصد بچوں کو پہلے چھ ماہ میں مکمل طور پر ماں کا دودھ دیا جاتا ہے ،عالمی ہدف 60 فیصد ہے ،اگرچہ وقت پر دودھ پلانے اور تسلسل سے جاری رکھنے میں کچھ بہتری آئی ہے ،اب بھی ہمیں بہت سا کام کرنا ہے تاکہ ہر ماں اور بچے تک ضروری مدد پہنچائی جا سکے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت مؤثر پالیسیوں، صحت کے مضبوط نظام اور کمیونٹی شمولیت سے ماں اور بچے کو مدد فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پالیسی ساز، صحت کے ماہرین، میڈیا، سول سوسائٹی سب کو اس میں کردار ادا کرنا ہوگا ،ہمیں ہر ماں کے لئے ایک سازگار ماحول بنانا ہوگا جہاں وہ بغیر کسی بدنامی، غلط معلومات رکاوٹوں کے اپنے بچے کو دودھ پلا سکے ۔