ریکو ڈک منصوبے سے پاکستان کو کتنے ارب ڈالر حاصل ہونگے ؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ جو منی بجٹ کا ڈھنڈورا پیٹ رہے تھے کوئی منی بجٹ نہیں آیا، نہ ہی کوئی اضافی ٹیکس لگایا گیا ہے۔قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وفاقی بجٹ 26-2025ء پیش کیا۔انہوں نے کہا ریکوڈک میں تانبے اور سونے کی کانیں ہمارے مستقبل کا اہم اثاثہ ہیں، ریکوڈک منصوبے کی متوقع کان کنی کی مدت 37 سال ہے۔وزیر خزانہ نے کہا ریکوڈک منصوبے سے ملک کو 75 ارب ڈالرز حاصل ہوں گے، ریکوڈک سے پورٹ قاسم اور گوادر تک سڑک اور ریل کے ذریعے نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر جاری ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ یہ منصوبہ پاکستان کی معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا۔
وفاقی حکومت نے 11 نئے دانش سکولوں کے قیام کا اعلان کردیا، کہاں بنائے جائیں گے؟
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
وزیر داخلہ کا ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس کا دورہ
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آباد کے 2 میگا پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز۔ ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا مجموعی طور پر 60 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔ فلائی اوور دسمبر کے اوائل میں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔ شاہین چوک انڈر پاس بھی ایک ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے دونوں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلائی اوور کی تکمیل سے جی ٹی روڈ سے مسافر سگنل فری ٹی چوک فلائی اوور منصوبے سے ٹریفک کے بہاؤ میں نمایاں بہتری آئے گی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ شاہین چوک انڈر پاس پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کی رفتار میں مزید تیزی لائی جائے۔ منصوبے پر بیک وقت 24/7 کام جاری رکھا جائے۔