ریکوڈک منصوبے سے 75 ارب ڈالرز حاصل ہوں گے، بجٹ تقریر
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب(فائل فوٹو)۔
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ جو منی بجٹ کا ڈھنڈورا پیٹ رہے تھے کوئی منی بجٹ نہیں آیا، نہ ہی کوئی اضافی ٹیکس لگایا گیا ہے۔
قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وفاقی بجٹ 26-2025ء پیش کیا۔
انھوں نے کہا ریکوڈک میں تانبے اور سونے کی کانیں ہمارے مستقبل کا اہم اثاثہ ہیں، ریکوڈک منصوبے کی متوقع کان کنی کی مدت 37 سال ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا ریکوڈک منصوبے سے ملک کو 75 ارب ڈالرز حاصل ہوں گے، ریکوڈک سے پورٹ قاسم اور گوادر تک سڑک اور ریل کے ذریعے نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر جاری ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ یہ منصوبہ پاکستان کی معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نےسرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس نے کہاکہ پولیس اور ایف آئی اے کو درخواست مطلوب نہیں، عدالت نے کہاکہ جن کو چاہئے تھا ان کو بھی اب نہیں چاہئے پھر اب تک نام کیو ں نہیں نکالا۔
ایف آئی اے نے کہاکہ یار محمد رند کا نام ای سی ایل نہیں ،صرف پی این آئی ایل میں ہے،سابق وفاقی وزیر کا نام پی این آئی ایل میں 28مارچ کو ڈالا گیا، پی این آئی ایل میں نام ایک ماہ رکھاجاتا، پھرتوسیع لینا ہوتی ہے۔
ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
عدالت نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ 60روز رکھ سکتےہیں، اب تو جولائی ہے، کتنے ماہ ہو گئے؟کس قانون کے تحت نام اب تک برقرار رکھا گیا؟ایسے کتنے ہی کیسز ہمارے پاس آ رہے ہیں ، ہم کتنی بار لکھ بھی چکے ہیں۔
مزید :