اسرائیل پر حملوں کی بارہویں لہر میں سیجل میزائلوں کا استعمال
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
اسرائیل پر حملوں کی بارہویں لہر میں سیجل میزائلوں کا استعمال، ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ اہداف پر مرکوز میزائل حملے جاری رہیں گے، صہیونیوں کے لیے جہنم کے دروازے کھول دیے ہیں۔
پاس دارانِ انقلاب نے اسرائیلی فضائی حدود کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی فوج کے مطابق صہیونی دفاعی نظام ایران کے میزائل حملوں کے آگے بے بس نظر آرہا ہے۔
اسرائیل کے خلاف تازہ حملوں میں فتاح ون ہائپر سونک میزائلوں کا استعمال کیا گیا ہے۔
امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو میزائل شکن ایرو انٹرسیپٹرز کی کمی کا سامنا ہے، بیلسٹک حملے روکنے کی صلاحیت متاثر ہوسکتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
صحافیوں پر حملے سماج کے ضمیر پر وار ہیں: مراد علی شاہ
— فائل فوٹووزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صحافیوں پر حملے سماج کے ضمیر پر وار ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے صحافیوں کے خلاف جرائم کی روک تھام کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ آزاد میڈیا کے لیے محفوظ ماحول پیدا کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت آزادی اظہار کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ پہلا صوبہ ہے جہاں صحافیوں کے تحفظ کا جامع قانون نافذ ہے، سندھ کمیشن فار پروٹیکشن آف جرنلسٹس عملی و مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ صحافیوں کے تحفظ کے لیے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کیے جارہے ہیں، ڈیجیٹل دنیا میں صحافیوں کے تحفظ کے لیے قانون سازی وقت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آزادیِ صحافت کے بغیر کوئی معاشرہ مکمل نہیں ہوسکتا، صحافیوں پر حملوں میں ملوث عناصر کو ہر گز رعایت نہیں دی جائے گی۔
مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ نفرت انگیز مہمات اور آن لائن ہراسانی کو روکنے کے لیے مربوط حکمتِ عملی بنا رہے ہیں۔ آزاد، محفوظ اور بااعتماد میڈیا کے بغیر جمہوریت کا تصور نامکمل ہے۔