امریکا کو ایران کیخلاف غیر قانونی جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہیے، امریکی سینیٹر برنی سینڈرز
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ بہت ہوگیا، امریکا کو ایران کے خلاف نیتن یاہو کی غیرقانونی جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ مشرقی وسطیٰ میں جنگ میں شرکت امریکا کی بڑی اور مہلک غلطی ہوگی، جنگ میں شامل ہونے کے بجائے امریکی صدر کو عالمی برادری کے ساتھ مل کر اسرائیل کو جارحیت سے روکنا ہوگا۔برنی سینڈرز نے کہا کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی کرکے ایران پر حملہ کردیا۔ اسرائیل کا حملہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی سفارتی کوششوں کو سبوتاژکرنے کے مترادف تھا۔ ہمارے انٹیلی جنس نے کبھی یہ اشارہ نہیں دیا کہ ایران نے ایٹم بم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی سینیٹر نے کہا کہ ایران میں موجودہ حکومت 1953 میں مغربی حکومتوں کے ایما پر ہونے والی بغاوت کے نتیجے میں سامنے آئی جب ایک منتخب حکومت کو گھر بھیج کر مطلق العنان بادشاہت کو موقع دیا گیا۔انہوں نے خبردار کیا کہ امریکی آئین اس حوالے سے بالکل واضح ہے کہ ایران یا کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف فوجی حملہ امریکی کانگریس کی منظوری کے بغیر نہیں ہوسکتا۔
امریکی سینیٹر
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: امریکی سینیٹر
پڑھیں:
کوئٹہ: غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کیخلاف آج سے کارروائی کا فیصلہ
کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف آج سے کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیر صدارت اجلاس میں افغان مہاجرین کے انخلا کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف آج سے کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا ہے کہ پی او آر کارڈ ہولڈرز کو قیام کے لیے 31 جولائی کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی جو ختم ہو گئی ہے، اب سے غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کیخلاف کارروائی ہو گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ملک بھر سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں واپس اپنے ملک بھیجا گیاہے ۔