ہم ایران کے جرأت مندانہ اقدام کو سراہتے ہیں، جماعت اسلامی بلوچستان
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
کوئٹہ میں ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات کے موقع پر جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر نے کہا کہ جوہری پروگرام ایران کا حق ہے۔ اگر آج متحد ہو کر قابض صہیونی ریاست کا مقابلہ نہ کیا گیا تو کل سب کی باری آئیگی۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری پروگرام ایران کا حق ہے۔ یہ وقت مسلم امہ کے اتحاد کا ہے، اگر آج متحد ہو کر قابض صہیونی ریاست کا مقابلہ نہ کیا گیا تو کل سب کی باری آئے گی۔ کوئٹہ میں ایرانی قونصل جنرل علی رضا رجائی سے ملاقات کے موقع پر جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اور نائب امیر ڈاکٹر عطاء الرحمان نے پانچ روز سے جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایرانی عوام کا بھرپور جوابی حملے پر تعریف کی اور اسرائیل کی دہشت گردانہ حملے میں نشانہ بننے والے آرمی کے افسران سمیت جوہری سائنسدانوں اور بڑی تعداد میں عام شہریوں کی شہادت پر پاکستانی عوام کی طرف سے تعزیت کی۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے ایرانی قونصل جنرل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کو ایران میں پاکستانیوں کو نکالنے کے ساتھ جنگ سے متاثرہ ایرانی مہاجرین اور امداد و تجارت کیلئے بھی بارڈرز کھولنا چاہئے۔
جماعت اسلامی کے رہنماء نے کہا کہ اس موقع پر عالم اسلام بلخصوص پاکستان، ترکی، سعودی عرب نے ایران کا ہر حوالے سے ساتھ نہ دیا تو اسرائیل اور امریکہ کا اگلا ہدف پاکستان و ترکی ہوگا۔ اسرائیل ناجائز دہشت گرد ریاست ہے۔ جس نے امریکی آشیرباد سے فلسطین و دیگر مسلم ممالک کی سرزمین پر قبضہ کیا ہے۔ اسرائیل حماس، فلسطین اور غزہ، جبکہ امریکہ عراق، شام اور مسلمانوں کا قاتل ہے۔ اسرائیل پاکستان کے درمیان تفرقہ فروعی شیعہ سنی اختلافات والے دونوں ممالک کے عوام کے دشمن ہیں۔ یہود و نصاریٰ نے غزہ فلسطین میں ظلم کا بازار گرم کیا ہے۔ امریکہ، برطانیہ، مغربی میڈیا، اقوام متحدہ اسرائیلی و امریکی دہشت گردی پر خاموش ہیں۔ 57 اسلامی ممالک اسلحہ و گولہ بارود، جنگی جہاز، ڈرونز، ایٹم بم اور لاکھوں افواج اس کے باوجود امریکی غلام بزدل بنے ہوئے ہیں۔ ہم ایران کے جرات مندانہ اقدام کو سراہتے ہیں۔ جوہری پروگرام ایران کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت مسلم امہ کے اتحاد کا ہے، اگر آج متحد ہو کر قابض صہیونی ریاست کا مقابلہ نہ کیا گیا تو کل سب کی باری آئے گی۔ او آئی سی اجلاس بلا کر متفقہ لائحہ عمل اپنانا اور دشمن کے عملی اقدامات کرنا وقت کا تقاضا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی بلوچستان ایران کا کہا کہ
پڑھیں:
دوحہ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات
دوحہ میں عرب اور اسلامی ممالک کے سربراہان کے اجلاس کے موقع پر سعودی عرب کے محمد بن سلمان اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات ہوئی ۔
دونوں رہنماؤں نے نو ستمبر کو اسرائیل کی طرف سے قطر پر کیے جانے والے فضائی حملے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے پیر کے روز اسلامی ممالک پر زور دیا کہ وہ سربراہی اجلاس سے قبل اسرائیل سے تعلقات منقطع کر لیں۔
انھوں نے کہا کہ اسلامی ممالک اس جعلی ملک سے اپنے تعلقات منقطع کر سکتے ہیں اور اپنے اتحاد اور ہم آہنگی کو حتی الامکان برقرار رکھ سکتے ہیں۔
انھوں نے یہ امید ظاہر کی کہ دوحہ سربراہی اجلاس اسرائیل کے خلاف کارروائی کے حوالے سے ’کسی نتیجے پر پہنچے گا‘۔