شامی عبوری حکومت دہشت گرد قوتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرے،چین
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
شامی عبوری حکومت دہشت گرد قوتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرے،چین WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز
اقوام متحدہ :اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے فو چھونگ نے شام کے بارے میں سلامتی کونسل کے اوپن سیشن سے خطاب کرتے ہوئے شام کی عبوری حکومت پر زور دیا کہ وہ انسداد دہشت گردی کی اپنی ذمہ داریاں پوری سنجیدگی سے ادا کرے اور شام میں موجود تمام دہشت گرد قوتوں کے خلاف کارروائی کے لیے تمام اقدامات کرے ۔
فو چھونگ نے کہا کہ حال ہی میں شام میں دہشت گردی کے بہت سے پرتشدد واقعات رونما ہوئے ہیں اور دہشت گرد تنظیموں اور شدت پسند قوتوں کی واپسی کا خطرہ بڑھ گیا ہے جو کہ تشویشناک ہے۔ اطلاعات کے مطابق شام میں داخل ہونے والے غیر ملکی دہشت گرد جنگجو حالیہ دنوں میں شام کی سرکاری فوج میں شامل ہو گئے ہیں۔ چین اس پر شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شام کے عبوری حکام کو چاہیے کہ وہ انسداد دہشت گردی کی اپنی ذمہ داریاں پوری سنجیدگی سے ادا کریں اور سلامتی کونسل کی فہرست میں شامل تمام دہشت گرد تنظیموں بشمول “مشرقی ترکستان اسلامک موومنٹ” کے خلاف فوری طور پر اقدامات کریں۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی متعلقہ انسداد دہشت گردی کی قراردادوں پر عمل درآمد کیا جانا چاہیے اور دہشت گردی سے متعلق پابندیوں کے طریقہ کار کی سنجیدگی کو برقرار رکھا جانا چاہیے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومت کا عوامی مطالبے پر بڑا فیصلہ؛ سولر پینل پرعائد ٹیکس کم کرنے کا اعلان ایران میں اسرائیلی حملے سے شہادتوں کی تعداد 585 تک جا پہنچی، 1326 زخمی مودی نے ٹرمپ سے کہا ہے بھارت پاکستان سے تنازع پر کبھی ثالثی قبول نہیں کریگا، وکرم مسری ہم صیہونیوں پر کوئی رحم نہیں کریں گے: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای آپریشن وعدہ صادق سوم! دسویں لہر کا آغاز، ایران کا اسرائیلی فضاؤں پر کنٹرول کا دعویٰ ایران کے خلاف اسرائیل کی فوجی کارروائی سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، چینی صدر روس کی ایران ، اسرائیل جنگ میں ثالثی اور ایرانی افزودہ یورینیم کو اپنے ملک میں محفوظ رکھنے کی پیشکشCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
احتجاج کیس، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی درخواست ضمانت خارج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے 3 ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔ پیرکوانسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، جس میں پی ٹی آئی ایم این ایز آصف، فضل محمود اور ساجد مہمند کی درخواستوں پر سماعت ہوئی اور عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں منسوخ کردیں۔