مسلسل ایرانی حملوں سے اسرائیل کے دفاعی ایرو میزائل انٹرسیپٹرز کی مقدار کم ہو رہی ہے،امریکی اخبار
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
مسلسل ایرانی حملوں سے اسرائیل کے دفاعی ایرو میزائل انٹرسیپٹرز کی مقدار کم ہو رہی ہے،امریکی اخبار WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز
واشنگٹن (آئی پی ایس )ایران کے مسلسل حملوں کے بعد اسرائیلی دفاعی میزائل انٹرسیپٹرز کم ہونے لگے ہیں۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ ایران کے میزائل حملوں کے بعد اسرائیل کے دفاعی ایرو میزائل انٹرسیپٹرز کی مقدار کم ہو رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے دفاعی ایرو میزائل انٹرسیپٹرز کی مقدار کم ہونے سے ایران سے آنے والے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کا مقابلہ کرنے کی اسرائیلی صلاحیت پر خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا اس مسئلے سے آگاہ ہے اور وہ زمینی، بحری اور فضائی نظاموں کے ذریعے اسرائیل کے دفاع کو مضبوط کررہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراماراتی صدر شیخ محمد بن زایدکا ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ اماراتی صدر شیخ محمد بن زایدکا ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ بھارت فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر ٹرمپ سے خصوصی ملاقات اور ظہرانے سے بری طرح گھبرا گیا ججز اپنی صفوں میں طاقت کیسامنے ہتھیار ڈالنے والوں کی نشاندہی کریں، جسٹس منصور علی شاہ ایران نے اسرائیل کا پانچواں ایف 35 طیارہ گرانے کا دعوی کردیا ایران، اسرائیل کے درمیان اور غزہ میں جو چل رہا ہے اس میں امریکا کا کردار مایوس کن ہے، ملالہ یوسفزئی کیش لیس اکانومی اور معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن کیلئے اعلی سطحی کمیٹی قائمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد جاں بحق
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک)ایران کی رہائشی عمارت میں گیس کے دھماکے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق گیس دھماکا ایرانی شہر ہواز کی رہائشی عمارت میں ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان ہوا اور عمارت مکمل تباہ ہوگئی۔
ایرانی حکام کی جانب سے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
Post Views: 6