ایمرجنسی حالات میں استعمال ہونیوالا ’ڈومز ڈے‘ طیارہ واشنگٹن پہنچا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (آن لائن) مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے دوران امریکی دفاعی الرٹ میں اضافہ کر دیا گیا اور ڈومز ڈے طیارے کو واشنگٹن ڈی سی پہنچا دیا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق
عام طور پر ڈومز ڈے طیارہ کہلائے جانے والا امریکا کا انتہائی خفیہ اور ایمرجنسی حالات میں استعمال ہونے والا ائر فورسE-4B نائٹ واچ طیارہ منگل کی رات جوائنٹ بیس اینڈریوز پر غیر معمولی پرواز کے بعد لینڈ کر چکا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ طیارہ ایٹمی دھماکوں اور برقی مقناطیسی حملوں سے محفوظ رہنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، اسے صرف انتہائی سنگین عالمی یا قومی بحرانوں میں استعمال کیا جاتا ہے جیسا 11 ستمبر 2001ء کے حملوں کے دوران کیا گیا۔ ابھی تک اس کی پرواز کی سرکاری وضاحت سامنے نہیں آئی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو قطر حملے سے پہلے آگاہ کیا یا نہیں؟ بڑا تضاد سامنے آگیا
تل ابیب/واشنگٹن: اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات میں تضاد سامنے آیا ہے کہ آیا قطر پر حالیہ اسرائیلی حملے کے بارے میں امریکا کو پہلے سے اطلاع دی گئی تھی یا نہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے ایکسيوس کے مطابق اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ نیتن یاہو نے ٹرمپ کو حملے سے ڈھائی گھنٹے قبل آگاہ کیا تھا اور اگر واشنگٹن مخالفت کرتا تو کارروائی روک دی جاتی۔ تاہم ٹرمپ اور امریکی حکام اس دعوے کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں حملے کا علم عوامی ذرائع سے ہوا اور اسرائیل نے براہ راست اعتماد میں نہیں لیا۔ امریکی حکام کے مطابق اطلاع اُس وقت ملی جب اسرائیلی طیارے پہلے ہی روانہ ہوچکے تھے اور میزائل فضا میں تھے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنایا، جس میں 5 حماس ارکان اور ایک قطری سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اُن کے مرکزی رہنما کارروائی سے کچھ دیر پہلے ہی عمارت چھوڑ چکے تھے، اس لیے وہ محفوظ رہے۔
یہ حملہ نہ صرف امریکا اور اسرائیل کے تعلقات میں کشیدگی کا باعث بنا ہے بلکہ قطر اور واشنگٹن کے تعلقات پر بھی سوالات کھڑے کر رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ واقعہ اسرائیل کی خطے میں تنہائی کو مزید بڑھا سکتا ہے۔