ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کا پانچواں ایف-35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ تباہ کر دیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ طیارہ تہران کے جنوب مشرقی علاقے ورامین کے قریب فضائی دفاعی نظام نے نشانہ بنایا۔

مہر نیوز ایجنسی اور ارنا کی رپورٹس کے مطابق، ایرانی صوبے کے گورنر حسین عباسی نے اعلان کیا کہ یہ جدید ترین اسرائیلی طیارہ ایرانی دفاعی میزائل سسٹم کے ذریعے مار گرایا گیا۔

یہ دعویٰ ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب ایران پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ 14 جون کو شروع ہونے والے اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد اب تک پانچ ایف-35 طیارے مار گرائے جا چکے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق، یہ کامیابی ایران کی جدید دفاعی ٹیکنالوجی اور ہائی الرٹ نیٹ ورک کا ثبوت ہے۔ ماہرین کے مطابق ایف-35 دنیا کا سب سے ایڈوانس اور مہنگا لڑاکا طیارہ ہے، جسے مار گرانا آسان نہیں۔

یہ واقعہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو مزید گہرا کر سکتا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے اب تک اس دعوے پر کوئی باضابطہ تبصرہ نہیں آیا۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری

سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی  لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے  مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی


 

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم