اپنے بیان میں صدر پی ایس ٹی نے کہا کہ ایران نے اسرائیل پر اتنے حملے کیے ہیں کہ اسرائیل حواس باختہ ہو چکا ہے، ایران اسرائیل کا وہ حال کرے گا کہ اسرائیل نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو جائے گا، ایران کے میزائل حملوں کے بعد اسرائیل بھونک رہا ہے مجھے بچا مجھے بچا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر پاکستان سنی تحریک صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے ایران پر اسرائیل کے حملے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کفار امت مسلمہ کو دبانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں، اسرائیل نے ایران پر جوہری پروگرام کا جواز بنا کر حملہ کیا ہے، ایران پر حملہ کرنے کے بعد اسرائیل کو پتہ چل گیا ہے کہ کسی کی شرافت کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھانا چاہیئے، ایران نے اسرائیل پر اتنے حملے کیے ہیں کہ اسرائیل حواس باختہ ہو چکا ہے، ایران اسرائیل کا وہ حال کرے گا کہ اسرائیل نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو جائے گا، ایران کے میزائل حملوں کے بعد اسرائیل بھونک رہا ہے مجھے بچا مجھے بچا، اسرائیلی وزیر اعظم نے دھمکی دی ہے کہ ایران کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، یہ اسرائیل کی بھول ہے قیمت کس سے چکانا پڑے گی یہ وقت فیصلہ کرے گا۔

بلال عباس قادری کا مزید کہنا تھا کہ شہادت کے جذبے سے سرشار ایران اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دے گا، امریکی صدر ٹرمپ بھی اب کھل کر سامنے آگیا ہے، تمام امت مسلمہ کو جاگنا ہوگا، ایران کے حملوں سے گھبرا کر اسرائیل نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں، اسرائیل کا یہ بیان امت مسلمہ کی جیت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل پر ایرانی حملوں میں تیزی آجانے کے بعد اقوام متحدہ کے حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ موجودہ حالات میں مشرق وسطیٰ نئی اور خطرناک کشیدگی کا شکار ہو سکتا ہے، یہ بھی کفار کی ایک سازش ہے تاکہ امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے سے روک سکیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایران اسرائیل کہ اسرائیل مجھے بچا کے بعد

پڑھیں:

یوم آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ، تقریبات کا آغاز

 راؤ دلشاد:وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 79 واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، صوبہ بھر میں تقریبات، سجاوٹ، ریلیوں اور پرچم کشائی کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔

جشنِ آزادی تقریبات ’معرکہ حق‘ میں پاکستان کی فتح کے جذبے سے منائی جا رہی ہیں،جشن آزادی کی تقریبات کا عنوان "حصولِ آزادی سے تحفظِ آزادی تک" رکھا گیا،وزیرِاعلیٰ نے پنجاب بھر میں جشن آزادی کی تقاریب منعقد کرنے کی ہدایت کی،ہر ڈسڑکٹ میں جشن آزادی کی خصوصی سرگرمیاں کو آج سے آغاز ہو گیا،یکم سے 14 اگست تک کی سرگرمیوں کو حتمی شکل پہلے ہی دی جا چکی ہے۔

راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ

مرکزی تقریب 14 اگست کو حضوری باغ میں ہوگی، وزیر اعلی قومی پرچم لہرائیں گی،مریم نواز 14 اگست کو ایکسپو سینٹر لاہور میں 'معرکہ حق پارک کی نقاب کشائی کرینگی،معرکہ حق میوزیم اور یادگار معرکہ حق کی نقاب کشائی بھی کی جائے گی،عوام کے تمام طبقات کی بھرپور شرکت کیساتھ تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

گھروں، دکانوں، بازاروں کو قومی پرچموں اور جھنڈیوں سے سجایا جائے گا،پنجاب بھر میں گھروں پر پاکستانی پرچم لہرانے کی مہم کا آغاز کردیا ہے،پنجاب بھر میں سرکاری ونجی عمارتوں پر جشنِ آزادی چراغاں ہونا شروع ہو گئے،ملک بھر کی ثقافتوں کے اظہار کے لئے فلوٹ بھی چلائے جائیں گے،9اگست کو مینار پاکستان پر آتش بازی اور لیزر شو ہوگا۔

رنگ روڈ بند کرنے کا فیصلہ

تحصیل اور ڈویژنز کی سطح پر بھی آتش بازی اور لیزر شوز ہوں گے،10اگست کو وزیراعلیٰ آفس ودیگر دفاتر میں پرچم لہرانے کی تقاریب ہوں گی
جشن آزادی میں نوجوانوں ،بچوں کی خاص شرکت یقینی بنائی جائے گی،معرکہ حق، بنیان مرصوص اور قومی فخر کی اہمیت اجاگر کی جائے گی،قومی ہیروز، کھلاڑیوں اور نامور شخصیات کے پیغامات چلائے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ایرانی صدر سے علماء کے وفد کی ملاقات اسرائیل کیخلاف جنگ میں بہادری کو سراہا 
  • بھارت پھر دھول چاٹنے پر مجبور، پاکستانی خالد محمود ایشین باکسنگ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن منتخب
  • یوم آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ، تقریبات کا آغاز
  • نظام المدارس پاکستان کے زیراہتمام دفاع وطن قومی یکجہتی کانفرنس کا انعقاد
  • وزیر اعلی ٰمریم نواز کا رحیم یار خان پولیس چوکی پر حملے میں5 ایلیٹ فورس جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار
  • ’مجھے ان فالو کر دیں‘، اداکارہ اسما عباس نے ایسا کیوں کہا؟
  • ایران کیخلاف امریکی و اسرائیلی اقدامات کی روس کیجانب سے شدید مذمت
  • ریاستی اداروں پر حملوں کے مقدمہ میں آج سزا  پانے والوں  کی مکمل تفصیل
  • چین اور سوئٹزرلینڈ نے باہمی جیت پر مبنی تعاون کے جذبے کو پروان چڑھایا ہے، چینی عہد یدار
  • ہم اب بھی یورینیم افزودہ کرنیکی صلاحیت رکھتے ہیں، سید عباس عراقچی