مرجع عالی قدر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی جانب اٹھنے والا ہاتھ کاٹ دینگے، حوزہ علمیہ نجف
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
ہم واضح کرتے ہیں کہ مرجعیتِ شیعہ محض ایک سیاسی منصب نہیں بلکہ امت مسلمہ کی وحدت، بیداری اور ہدایت کا مینار ہے؛ جو ایران سے لے کر عراق، لبنان، یمن، بحرین، پاکستان اور تمام اسلامی سرزمینوں میں نورِ بصیرت پھیلا رہا ہے۔ مرجعیت پر کسی بھی قسم کی جارحیت، تمام امت مسلمہ سے اعلانِ جنگ کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق نجف اشرف کے حوزہ علمیہ کا ٹرمپ کی گستاخانہ دھمکیوں کے خلاف شدید الفاظ میں بیانیہ جاری کیا ہے۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم ﴿وَلَيَنْصُرَنَّ اللَّهُ مَنْ يَنْصُرُهُ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ﴾ (حج/۴۰) ہم، علمائے حوزه علمیه نجف اشرف، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مرجع عالیقدر، حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہای (دامظله) کو دی گئی گستاخانہ اور شرمناک دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ یہ بے مثال اور دیوانہ وار اقدام، جو وائٹ ہاؤس کی سیاسی حماقت اور اخلاقی زوال کا واضح ثبوت ہے، اس بات کا گواہ ہے کہ استکباری نظام نہ انسانی اصولوں کا پابند ہے، نہ ملتوں کی عزت کا قائل، اور نہ ہی اسلامی مقدسات کی حرمت کا پاسدار۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ مرجعیتِ شیعہ محض ایک سیاسی منصب نہیں بلکہ امت مسلمہ کی وحدت، بیداری اور ہدایت کا مینار ہے؛ جو ایران سے لے کر عراق، لبنان، یمن، بحرین، پاکستان اور تمام اسلامی سرزمینوں میں نورِ بصیرت پھیلا رہا ہے۔ مرجعیت پر کسی بھی قسم کی جارحیت، تمام امت مسلمہ سے اعلانِ جنگ کے مترادف ہے، اور یہ اقدام ہماری توحیدی تہذیب کے خلاف کھلی خیانت شمار ہوگا،۔ مرجعیت کیخلاف اٹھنے والا ہر ہاتھ کاٹ دیا جائیگا۔ ہم اس دھمکی کو صرف ایک شخص پر حملہ نہیں، بلکہ پوری امتِ اسلامیہ کی توہین سمجھتے ہیں۔ ہم اعلان کرتے ہیں کہ جانیں ہماری قربان، مگر مرجعیت کی حرمت پر کوئی آنچ برداشت نہیں کریں گے۔ ہم، اپنی جان و مال اور خون کے آخری قطرے تک، اپنے رہبر و مقتدای معظم کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر محاذ پر دشمن کے مقابل سینہ سپر رہیں گے۔ ہم تمام اسلامی ممالک، دینی مراکز، علمائے کرام، انسانی حقوق کی تنظیموں اور دنیا کے آزاد ضمیر افراد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کھلی امریکی جارحیت کے خلاف متحد ہو کر کھڑے ہوں، اور استکبارِ عالمی و صہیونی سازشوں کے مقابل مضبوط صف بنائیں۔ ہم اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں کہ حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہای (دام ظله) کو امت مسلمہ کے لیے محفوظ و سلامت رکھے، اور دشمنانِ دین و انسانیت کو دنیا و آخرت میں ذلت و ہلاکت سے دوچار فرمائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کرتے ہیں کہ
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔