امن وامان کی صورتحال یقینی بنائی جائے ،جماعت لواری شریف
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بدین(نمائندہ جسارت)جماعت لواری شریف کے عہدیدران نے کہا ہے کہ ہم اپنے پیر و مرشد کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کر سکتے امن امان برقرار رکھنے کے لیے تحریری معاہدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے شر پسند عناصر کے خلاف کارروائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ۔ جماعت لواری شریف گروپ اے کے جماعت لواری شریف ناجیہ کے مرکزی صدر سہل احمد جونیجو ، نشات شاگرد تنظیم لواری شریف کے مرکزی صدر فتح اللہ جونیجو نے دیگر عہدیدران نے کہا ہے کہ درگاہ عالیہ لواری شریف کے لاکھوں مرید اور عقیدت مند اپنے پیر و مرشد پیر آف لواری شریف پیر محمد صادق قریشی نقشبندی کی شان میں کسی بھی شرپسند عناصر کی گستاخی کو ہرگز برداشت نہیں کر سکتے۔ بدین پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت لواری شریف کی ذیلی تنظیم کے عہدیدران نے ضلع انتظامیہ سے کہا ہے کہ لواری شریف اور بدین میں امن امان کو برقرار رکھنے کے لیے فسادی اور شر پسند عناصر کے خلاف کارروائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مخالفین میر طارق ٹالپور کی سربراہی میں ایک گہری اور سوچی سمجھی سازش کے تحت جب سے درگاہ عالیہ لواری شریف کھلی ہے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ہمارے ہماری مقدس شخصیات کیخلاف مسلسل غلط اور بے بنیاد پروپیگنڈا کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی شیئرنگ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے پیر مرشد کو اپنی جان اور زندگیوں سے زیادہ عزیز سمجھتے ہیں ، اگر شرپسند اور فسادی عناصر نے ہمارے پیر و مرشد پیر محمد صادق قریشی نقشبندی کی سالگرہ کے موقع جھوٹا اور منفی پروپیگنڈا بند نہ کیا اور کسی بھی قسم کی غیر قانونی اور غیر اخلاقی حرکت یا رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو تمام تر حالات کے ذمہ دار ان عناصر کی پشت پناہی اور سہولت کاری کرنے والے ہوں گے کیونکہ پیر مرشد پیر آف لواری شریف پیر محمد صادق قریشی نقشبندی کی سالگرہ کی تقریبات کا انعقاد ملک بھر کی طرح لواری شریف میں بھی کیا جاتا ہے کیونکہ سالگرہ منانے کا ہمارا قانونی اور اخلاقی حق ہے۔انہوں نے کہا ہمارے ساتھی اور جماعت کے مرید کسی کے سربراہ کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال نہیں کرتے تو ہمارے مخالفین کو بھی ایسا نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ضلع انتظامیہ کی موجودگی میں دونوں فریقین کے ذمے داران تحریری معاہدے پر دستخط کر کے عمل درآمد کا پابند ہیں ، جماعت لواری کے عہدیدران نے صوبائی وزیر داخلہ ، آئی جی سندھ ، ڈی آئی جی حیدرآباد، ایس ایس پی بدین اور ڈپٹی کمشنر بدین سے مطالبہ کیا ہے کہ جماعت لواری شریف کے فریقین میں دستخط اور تہہ شدہ تحریری معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے امن و امان کو برقرار رکھنے کو یقینی بنایا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت لواری شریف لواری شریف کے کرتے ہوئے نہیں کر نے کہا
پڑھیں:
ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری فوجی تنازع سے امریکی افواج واپس بلانے کی ہدایت دینے والی وار پاورز قرارداد دوبارہ منظور کرلی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ قرارداد اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کی رکنِ کانگریس پرامیلا جے پال کی جانب سے پیش کی گئی جس کے حق میں 214 جب کہ مخالفت میں 208 ووٹ پڑے۔
رائے شماری میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے تمام اراکین نے قرارداد کی حمایت کی جب کہ حکمراں جماعت ریپبلکن کے 5 ارکان نے بھی پارٹی پالیسی کے برعکس ووٹ دیتے ہوئے قرارداد کے حق میں رائے دی۔
خیال رہے کہ یہ دوسری بار ہے کہ ایوانِ نمائندگان نے اسی نوعیت کی قرارداد منظور کی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایوان نے ایسی ہی ایک قرارداد منظور کی تھی جسے بعد میں سینیٹ نے بھی منظور کر لیا تھا۔
اگرچہ قرارداد کی منظوری سیاسی لحاظ سے اہم سمجھی جا رہی ہے تاہم اس کی قانونی حیثیت محدود ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس قسم کی وار پاورز قراردادیں آئین سے مطابقت نہیں رکھتیں اور صدر بطور کمانڈر اِن چیف قومی سلامتی کے معاملات میں فوجی فیصلے کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔
ووٹنگ سے قبل ہونے والی بحث میں ایوانِ خارجہ امور کمیٹی کے سرکردہ ڈیموکریٹ رکن گریگ میکس نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس کی پیشگی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کر کے امریکی قانون اور آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
یہ قرارداد ایسے وقت منظور ہوئی جب یمن کے حوثیوں کے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہیں۔