لاہور (نوائے وقت رپورٹ+نیوز رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تقریبات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ رواں سال جشنِ آزادی کی تقریبات ’معرکہ حق‘ میں پاکستان کی فتح کے جذبے سے منائی جا رہی ہیں۔ جشن آزادی کی تقریبات کا عنوان ''حصولِ آزادی سے تحفظِ آزادی تک'' رکھا گیا ہے۔ ہر ڈسڑکٹ میں جشن آزادی کی خصوصی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 14 اگست تک کی سرگرمیوں کو حتمی شکل پہلے ہی دی جا چکی ہے۔ یوم آزادی کی مرکزی تقریب 14 اگست کو حضوری باغ میں ہوگی۔ وزیر اعلیٰ پرچم کشائی کریں گی۔ مریم نواز شریف 14 اگست کو ایکسپو سینٹر لاہور میں 'معرکہ حق پارک'، 'معرکہ حق میوزیم' اور 'یادگار معرکہ حق' کی نقاب کشائی کریں گی۔ صوبہ میں عوام کے تمام طبقات کی بھرپور شرکت کے ساتھ تقریبات منعقد کی جائیں گی، گھروں، دکانوں، بازاروں کو قومی پرچموں اور جھنڈیوں سے سجایا جائے گا۔ پنجاب بھر میں سرکاری اور نجی عمارتوں پر جشنِ آزادی چراغاں شروع ہوگیا ہے۔ جشن آزادی پر خصوصی روڈ شوز ہوں گے۔ رنگا رنگ اور متنوع ثقافتوں کے اظہار کے لئے فلوٹ بھی چلائے جائیں گے۔9 اگست کو مینار پاکستان پر آتش بازی اور لیزر شو ہو گا۔ تحصیل اور ڈویژنز کی سطح پر بھی آتش بازی اور لیزر شوز ہوں گے۔ 10 اگست کو وزیراعلیٰ آفس اور دیگر سرکاری دفاتر میں پرچم لہرانے کی تقاریب ہوں گی۔ 13 اگست کو موٹر بائیک ریلی ہو گی۔ اس سال جشن آزادی میں نوجوانوں اور بچوں کی خاص طور پر شرکت سے تقاریب ہوں گی۔ معرکہ حق، بنیان مرصوص اور قومی فخر کی اہمیت اُجاگر کی جائے گی۔ یوم آزادی پر بچوں، مشہور شخصیات، قومی ہیروز، کھلاڑیوں اور مختلف شعبوں کی نامور شخصیات کے پیغامات چلائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں کہاکہ معرکہ حق نے آزادی اور اس کے جشن کی اہمیت بڑھا دی ہے اور قوم کو سمجھا بھی دی ہے۔ سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ہماری بہادر مسلح افواج نے تحفظ آزادی کی تاریخ میں سنہری باب کا اضافہ کیا۔ قوم نے اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ مل کر ثابت کیا کہ ہم اپنی آزادی کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔ ماؤں، بہنوں، بیٹیوں، بیٹوں، بھائیوں اور بزرگوں سے اپیل کی کہ یوم آزادی کی تقریبات میں بھرپور حصہ لیں، دکھا دیں کہ ہم زندہ اور باوقار قوم ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ا زادی کی تقریبات یوم ا زادی معرکہ حق اگست کو

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار

فوٹو: آئی ایس پی آر 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار  کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے اسکائی47 ڈیٹا سینٹر قراقرم ون کا افتتاح کردیا
  • لاہور میں 4 روز کے دوران کتنی ملی میٹر بارش ہوئی؟ پی ڈی ایم اے رپورٹ جاری
  • نواز شریف کا کیا گیا وعدہ پورا، 10 جدید الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر روانہ
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر پھر مرکز نگاہ
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار