یومِ آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
ویب ڈیسک: یومِ آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر کا "دل سے پاکستان" کے عنوان سے نیا نغمہ جاری کردیا گیا۔
جاری کیا گیا نغمہ معرکۂ حق میں عظیم فتح کی یادگارکےطورپرپیش کیاگیا،وطن کے جانثار شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے قربانیوں کو سنہری الفاظ میں سراہا گیا۔
نغمے میں بھارت کے خلاف معرکۂ حق میں کامیابی کا جشن جوش و جذبے سے بھرپور انداز میں پیش کیا گیا،نغمے میں وطن کی بقاء، خودمختاری اور سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کا عزم دہریا گیا۔
راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ
نغمے کے ذریعے مادرِ وطن کے محافظ مسلح افواج کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا،جاری کیا گیا نغمہ قومی یکجہتی، ترقی اور استحکام کے عہد کی تجدید کا مظہر ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کیا گیا
پڑھیں:
وفاقی حکومت کا 14 اگست کو بڑی فتح کے دن کے طور پر منانے کا فیصلہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت کا 14 اگست کو بڑی جنگ میں بڑی فتح کے دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے
14 اگست کا دن پاکستان کی عظیم کامیابی معرکہ حق سے منسوب کردیا گیا،یومِ آزادی 2025 قومی سطح پرتاریخی فتح کی یادگار کے طور پر منایا جائے گا
چودہ اگست پرملک گیرسطح پر قومی یکجہتی، عزم اور فخر کا مظاہرہ کیا جائے گا،وفاقی سطح پر معرکہ حق کی فتح کی خوشی میں تقریبات کی تیاریاں کی جارہی ہیں،
قومی دارالحکومت میں یومِ آزادی پر خصوصی پریڈ اور فتح کی تقاریب کا انعقاد ہوگا،تمام صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں معرکہ حق کی فتح کا جشن منایا جائے گا،14 اگست کی تقریبات کو تاریخی بنانے کے لیے خصوصی تھیمز، ترانے اور تقاریر تیار کی جائیں گی۔
سرکاری عمارتوں پر چراغاں، خصوصی ملبوسات اور فلوٹس فتح و اتحاد کی نمائندگی کریں گے،معرکہ حق کو قومی بیانیے کا حصہ بنانے کے لیے میڈیا پر خصوصی مہم کا بھی آغاز کیا جائے گا،یومِ آزادی 2025 عوامی جذبے، قومی حمیت اور استقامت کی نئی علامت بنے گا۔
Post Views: 2