یوم آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ، تقریبات کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
راؤ دلشاد:وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 79 واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، صوبہ بھر میں تقریبات، سجاوٹ، ریلیوں اور پرچم کشائی کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔
جشنِ آزادی تقریبات ’معرکہ حق‘ میں پاکستان کی فتح کے جذبے سے منائی جا رہی ہیں،جشن آزادی کی تقریبات کا عنوان "حصولِ آزادی سے تحفظِ آزادی تک" رکھا گیا،وزیرِاعلیٰ نے پنجاب بھر میں جشن آزادی کی تقاریب منعقد کرنے کی ہدایت کی،ہر ڈسڑکٹ میں جشن آزادی کی خصوصی سرگرمیاں کو آج سے آغاز ہو گیا،یکم سے 14 اگست تک کی سرگرمیوں کو حتمی شکل پہلے ہی دی جا چکی ہے۔
راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ
مرکزی تقریب 14 اگست کو حضوری باغ میں ہوگی، وزیر اعلی قومی پرچم لہرائیں گی،مریم نواز 14 اگست کو ایکسپو سینٹر لاہور میں 'معرکہ حق پارک کی نقاب کشائی کرینگی،معرکہ حق میوزیم اور یادگار معرکہ حق کی نقاب کشائی بھی کی جائے گی،عوام کے تمام طبقات کی بھرپور شرکت کیساتھ تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
گھروں، دکانوں، بازاروں کو قومی پرچموں اور جھنڈیوں سے سجایا جائے گا،پنجاب بھر میں گھروں پر پاکستانی پرچم لہرانے کی مہم کا آغاز کردیا ہے،پنجاب بھر میں سرکاری ونجی عمارتوں پر جشنِ آزادی چراغاں ہونا شروع ہو گئے،ملک بھر کی ثقافتوں کے اظہار کے لئے فلوٹ بھی چلائے جائیں گے،9اگست کو مینار پاکستان پر آتش بازی اور لیزر شو ہوگا۔
رنگ روڈ بند کرنے کا فیصلہ
تحصیل اور ڈویژنز کی سطح پر بھی آتش بازی اور لیزر شوز ہوں گے،10اگست کو وزیراعلیٰ آفس ودیگر دفاتر میں پرچم لہرانے کی تقاریب ہوں گی
جشن آزادی میں نوجوانوں ،بچوں کی خاص شرکت یقینی بنائی جائے گی،معرکہ حق، بنیان مرصوص اور قومی فخر کی اہمیت اجاگر کی جائے گی،قومی ہیروز، کھلاڑیوں اور نامور شخصیات کے پیغامات چلائے جائیں گے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے بعد پی ٹی آئی کا سینٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پارٹی قیادت کے فیصلے پر پی ٹی آئی کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آج اپنے پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں، ہم نے تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
بیرسٹر علی ظفر کی قیادت میں سینیٹرز کے استعفے چیئرمین سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادیے گئے۔ جس کے بعد پی ٹی آئی سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے۔