اسلام آباد(نیٹ نیوز) اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ سوات، شانگلہ، بونیر اور مالاکنڈ ‘ اٹک، صوابی اور ظفر وال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔مانسہرہ، بٹگرام کوہستان، مری، جہلم، آزاد کشمیرکے بھی مختلف شہروں میں زلزلہ آیا۔زلزلے کے جھٹکے رات 12 بج کر 10 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5  اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیرزمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز نے بتایا زلزلے کا مرکز روات سے جنوب مشرق میں 15 کلومیٹر پر تھا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

 10 بڑے شہروں میں ڈینگی پھیلنے کا الرٹ جاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: ملک کے 10 بڑے شہروں میں ڈینگی پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا۔محکمہ موسمیات نے کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت 10 بڑے شہروں میں ڈینگی کے پھیلائو سے متعلق الرٹ جاری کیا، جس میں 20 ستمبر سے ڈینگی کے پھیلنے کے خدشے کا ظہار کیا گیا اور محکمہ موسمیات نے اس کے پیشِ نظر عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی پانی نے ڈینگی مچھر کی افزائش کے لیے سازگار ماحول پیدا کر دیا ہے جس کی وجہ سے کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت 10 بڑے شہر اس وائرس کے شدید خطرے سے دوچار ہیں، موسمیاتی ڈیٹا میں اس سال ڈینگی کے سب سے شدید پھیلائو کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔اس حوالے سے جاری میں الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈینگی مچھر سورج نکلنے کے بعد اور سورج ڈھلنے سے پہلے سب سے زیادہ متحرک ہوتے ہیں، درجہ حرارت 26 سے 29 ڈگری، نمی 60 فیصد اور بارش 27 ملی میٹر ڈینگی کے پھیلائو کے لیے انتہائی موزوں حالات ہیں، سیلاب زدہ علاقوں میں ٹھہرا ہوا پانی ڈینگی مچھر کی افزائش کے لیے خطرناک ہے، اس لیے شہری انتظامیہ فیومیگیشن اور صفائی کے اقدامات تیز کرے تاکہ اس وباءپر بروقت قابو پایا جائے۔

کہا جارہا ہے کہ ڈینگی کے پھیلاو ¿ کے حوالے سے موجودہ موسم حساس ہے لہٰذاتمام ادارے اور عوام فوری تدارکی اقدامات یقینی بنائیں نیز انسداد ڈینگی مہم سے وابستہ محکموں کے افسران و اسٹافر اپنی آنکھیں کھلی رکھیں اور فیلڈ میں متحرک انداز میں کام کرتے ہوئے شہریوں میں ڈینگی سے بچائو کےلیے صفائی ستھرائی و احتیاط کے بارے میں احساس اور آگہی کو یقینی بنائیں،علاوہ ازیں اس سلسلہ میں علما کرام اور آئمہ حضرات بھی اپنے خطبات میں لوگوں کو ڈینگی کے خطرات اور اس سے بچائو کے طریقوں سے آگاہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
  • کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت 10 بڑے شہروں میں ڈینگی کی شدید وبا پھیلنے کا خطرہ
  • ملتان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
  • ملتان سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
  • شاہ سلمان مرکز کی پنجاب کے سیلاب زدگان کو ہنگامی امداد کی فراہمی
  • ’’عشق پیغمبر اعظم، مرکز وحدت مسلمین‘‘ کانفرنس
  •  10 بڑے شہروں میں ڈینگی پھیلنے کا الرٹ جاری
  • جڑواں شہروں کے درمیان جدید تیز رفتار ٹرین چلانے کا فیصلہ
  • راولپنڈی اسلام آباد کیلیے بڑا منصوبہ؛ جڑواں شہروں کے درمیان جدید و تیز رفتار ٹرین چلے گی
  • راولپنڈی اسلام آباد کے لیے بڑا منصوبہ؛ جڑواں شہروں کے درمیان جدید و تیز رفتار ٹرین چلے گی