اسرائیل پر جوابی حملہ ایران کا دفاعی حق ہے،ملی یکجہتی کونسل
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(نمائندہ جسارت)ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی وفد نے کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی سربراہی میں پاکستان میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔ وفد میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدور علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، علامہ عارف حسین واحدی، مفتی گلزار نعیمی، علامہ عارف حسین شیرازی، نصر اللہ رندھاوا اور سیکرٹری مالیات طاہر رشید تنولی شامل تھے۔ وفد نے اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیل کے ناپاک حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی ملک ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو عالمی قوانین کے خلاف ورزی قرار دیا اور سفیر ایران کو پاکستان کی امت مسلمہ کی جانب سے اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ وفد کے سربراہ اور اراکین نے اسلامی جمہوریہ ایران کی بصیرت افروز، مدبرانہ اور جرأتمندانہ قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور اسرائیل پر جوابی حملوں کو عالمی قوانین اور ایک آزاد و خود مختار ملک کا دفاعی حق قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کی جانب سے ایران نے ہمیشہ فلسطینی مسلمانوں کی نہ صرف کھل کر حمایت کی بلکہ مقاومت کی تحاریک کو اخلاقی، سفارتی سطح پر سپورٹ بھی دی اور اسلامی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اسرائیل کے قبلہ اول بیت المقدس پر ناجائز اور ناپاک قبضے کے خلاف ایک اسلامی ملک ہونے کے ناطے عالمی سطح پر کھل کر صدائے احتجاج بلند کی۔ انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی صحت و سلامتی کے ساتھ ساتھ ایرانی قیادت کی حفاظت کی بھی دعا کی۔ اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی جانب سے ایران اسرائیل جنگ میں ایران کی حمایت پر ملی یکجہتی کونسل اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے عوام کی حمایت کو عالم اسلام کے درد مشترک کی مثال قرار دیا۔ انہوں نے پاکستان میں تمام اسلامی مکاتب فکر کے نمائندہ پلیٹ فارم کی ملی یکجہتی کونسل کی کاوشوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا جس نے پاکستان کے مسلمانوں کو ایک امت کی لڑی میں پرو رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ اسی مثالی اتحاد کے ذریعے دنیا و آخرت میں سرخروئی حاصل کر سکتی ہے اور ان کے بقول ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا یہ کردار امت مسلمہ کے اتحاد کو نہ صرف مزید مستحکم بنائے گا بلکہ دنیا کے مسلمانوں کے لیے مثال ثابت ہو گا۔ آخر میں دونوں ممالک کے رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے تحفظ، تعمیر و ترقی اور کامیاب و کامرانی کے لیے بھی دعا کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ملی یکجہتی کونسل پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران پاکستان کے انہوں نے ایران کے
پڑھیں:
سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سعودی عرب کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت نہ صرف اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی بلکہ پورے خطے میں استحکام، تعاون اور امن کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب ابراہم معاہدوں میں شامل ہو جاتا ہے تو یہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے ایک "تاریخی جست" ثابت ہوگی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت نہ صرف اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی بلکہ پورے خطے میں استحکام، تعاون اور امن کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔
اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سعودی عرب کے مجوزہ سول جوہری معاہدے کو اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے سے مشروط کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا تھا کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ سول جوہری معاہدے کی حتمی منظوری اس وقت تک نہیں دی جائے گی جب تک سعودی عرب ابراہم معاہدوں میں شامل نہیں ہو جاتا۔
ٹرمپ نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ مجوزہ معاہدہ صرف پُرامن اور غیر فوجی مقاصد کے لیے ہوگا اور اس کے تحت سعودی عرب کو یورینیئم افزودگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ ایک روز قبل جب اس مجوزہ جوہری معاہدے کی ابتدائی منظوری کا اعلان کیا گیا تھا تو صدر ٹرمپ نے اسے سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے کی شرط سے منسلک نہیں کیا تھا، تاہم بعد ازاں انہوں نے واضح کیا کہ دونوں معاملات ایک دوسرے سے وابستہ ہیں۔