سکھر،اسلامی جمعیت طلبہ کی عید ملن احباب بیٹھک کا اہتمام
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت) اسلامی جمعیت طلبہ سکھر مقام کی جانب سے دیرینہ روایت کے مطابق عید ملن احباب بیٹھک کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر سابق ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر زبیر حفیظ شیخ،ناظم حلقہ احباب سکھر منیب شیخ،ناظم سکھر جمعیت عبدالغفور چنا، زکریا میمن محمد صالح لاشاری، منیر لاشاری سمیت احباب جمعیت و کارکنان جمعیت نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں احباب جمعیت نے اپنے زمانہ طالبعلمی کے دورِ جمعیت کے واقعات سنائے اور تجربات و مشاہدات سے جمعیت کے کارکنان کے جذبہ اور حوصلہ کو فروغ دیا۔زبیر حفیظ شیخ نے اپنے خطاب میں اسلامی جمعیت طلبہ کی طلبہ کی ذہنی جسمانی نشوونما اور سیرت و کردار سازی کی خدمات کو سراہتے کہا کہ جمعیت طلبہ ملک بھر کے طلبہ کی واحد منظم و متحد تنظیم ہے جو اپنے نصب العین کے مطابق رضائے الٰہی کے حصول کیلئے کوشاں ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسلامی جمعیت طلبہ طلبہ کی
پڑھیں:
ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے زیر اہتمام نوشکی میں ای کامرس تربیتی کورس کامیابی سے مکمل
کوئٹہ:نوجوانوں کو باصلاحیت اور خود مختار بنانے کے لیے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے زیر اہتمام ضلع نوشکی میں ای کامرس تربیتی کورس کامیابی سے مکمل ہوگیا۔
تربیتی کورس میں 100 سے زائد طالبات نے شرکت کی۔ تربیتی کورسز میں ای کامرس، فری لانسنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ویب ڈیزائننگ اور بزنس مینجمنٹ کی تربیت فراہم کی گئی۔
کورس میں طالبات کو عالمی ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔
تربیتی کورس کا مقصد خواتین کو خود مختار بنانا تھا تاکہ وہ معاشرہ میں باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔ تربیتی کورس کی اختتامی تقریب میں کامیاب طالبات میں آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے لیپ ٹاپس بھی تقسیم کیے۔
کورس میں شریک طالبات کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل کورس کی سہولت فراہم کرنے پر ہم ایف سی بلوچستان اور پاک آرمی کے شکر گزار ہیں۔
طلبہ نے کہا کہ یہ تربیت ہمارے لیے نیا آغاز ہے، اب ہم عالمی ڈیجیٹل دنیا میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔ ای کامرس اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ سمیت مختلف اسکلز سے ہم گھر پر رہ کر بھی کام کر سکیں گی۔
ڈیجیٹل کورس کے اساتذہ کا کہنا تھا کہ ایف سی بلوچستان نے جدید لیب اور لیپ ٹاپس فراہم کیے جن سے طالبات نے عملی طور پر سیکھا اور کمانا بھی شروع کیا۔
علاقے کے عمائدین نے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے احسن اقدام کو نوجوانوں کی ترقی اور خودکفالت کی جانب مثبت قدم قرار دیا۔