وزارت خزانہ کے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ ایک ارب ڈالر کے فنانسنگ معاہدے پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی وزارت خزانہ اور ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی ) کے درمیان ایک ارب ڈالر کے فنانسنگ معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔
وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت پاکستان نے اس پانچ سالہ مالیاتی سہولت کے لیے معاہدے کو حتمی شکل دی ہے، جس میں دبئی اسلامی بینک، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک، ابوظہبی بینک، شارجہ اسلامی بینک، عجمان بینک اور ایچ بی ایل شامل ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ 5 سالہ ملٹی ٹرانچ معاہدہ اسلامی اور روایتی فنانسنگ پر مشتمل ہے، جس میں اسلامی فنانسنگ کا حصہ 89 فیصد اور روایتی فنانسنگ 11 فیصد ہے۔
معاہدے کو اے ڈی بی کی پالیسی بیسڈ گارنٹی سے جزوی تحفظ حاصل ہے، جس نے پاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں دوبارہ شمولیت کو ممکن بنایا۔
وزارت خزانہ کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان کی مالی اصلاحات پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ پونے تین سال بعد پاکستان کی مشرق وسطیٰ کے مالیاتی بازاروں میں واپسی ہوئی ہے، جس سے حکومت اور مشرق وسطیٰ کے بینکوں کے درمیان نئے مالی تعلقات کا آغاز ہوا ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ اے ڈی بی کی گارنٹی سے پاکستان کی عالمی منڈیوں میں دوبارہ شمولیت ممکن ہوئی ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کی
پڑھیں:
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنی کمی ہوئی ہے؟
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، زرمبادلہ کے ذخائز 15 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کمی سے 19 ارب 60 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد مجموعی ذخائر 19 ارب 60 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق 25 جولائی 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں 15 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی، جس کی وجہ بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں بتائی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
اسٹیٹ بینک کے مطابق ہفتہ وار بنیاد پر کمی کے بعد مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر 14 ارب 30 کروڑ 39 لاکھ ڈالر تک محدود ہو گئے ہیں، جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص ذخائر 5 ارب 30 کروڑ 31 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے ہیں، ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 60 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسٹیٹ بینک پاکستان زرمبادلہ