کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کو سزا، عہدے سے ہٹانے کا حکم، 25 لاکھ جرمانہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
کراچی:
کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کو سزا سنا دی گئی، جس کے مطابق انہیں عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے اور ساتھ ہی 25 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی محتسب اعلیٰ نے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو سزا سنادی۔ صوبائی محتسب اعلیٰ نے سی ای او کے الیکٹرک کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا اور ان پر 25 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔
صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ کے مطابق سی ای او کے الیکٹرک پر الزام ثابت ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ سی ای او کے الیکٹرک کے خلاف مہرین زہرہ نے شکایت درج کروائی تھی۔
صوبائی محتسب اعلیٰ کے مطابق سی ای او کے الیکٹرک ایک ماہ جرمانے کی رقم ادا کریں۔ انہوں نے شکایت کنندہ مہرین زہرہ کو ہراساں کیا اور ذہنی اذیت دی۔ مونس علوی اگر جرمانے کی رقم ادا نہ کریں تو منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کی جائے۔ جرمانہ ادا نہ کریں تو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی بلاک کیا جائے۔
یاد رہے کہ مونس علوی کے خلاف سابق چیف مارکیٹنگ افسر مہرین زہرہ نے شکایت درج کروائی تھی۔ درخواست گزار کے مطابق شکایت کنندہ کو 2019ء میں کے الیکٹرک نے کنسلٹنسی کے لیے رکھا تھا۔
مہرین زہرہ کی درخواست پر سماعت جسٹس ریٹائرڈ شاہ نواز طارق نے کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سی ای او کے الیکٹرک صوبائی محتسب اعلی مونس علوی کے مطابق
پڑھیں:
نااہلی کے بعد احمد خان بچھر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے کے بعد احمد خان بچھر کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ کردیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق احمد خان بچھر اب اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر برقرار نہیں رہیں گے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلوں کی روشنی میں سینیٹر اعجاز چوہدری، این اے 66 وزیر آباد سے احمد چٹھہ اور پی پی 87 میانوالی سے ملک احمد خان بچھر کو نااہل قرار دیا تھا۔
امریکا سے ٹریڈ ڈیل ہماری معیشت کیلئے خوش آئند پیشرفت ہے: بلال اظہر کیانی
مزید :