اہان پانڈے کا سیارا سے پہلے کا ’’لفنگا‘‘ روپ، جو فلم میں نظر نہیں آیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
بالی ووڈ کی حالیہ کامیاب فلم ’’سیارا‘‘ کے ہدایت کار موہت سوری نے دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اہان پانڈے ٹک ٹاک پر پہلے ’’گھٹیا اور کراہت آمیز‘‘ ویڈیوز بنایا کرتے تھے جنہیں بعد میں انہوں نے ڈیلیٹ کردیا۔
فلم ’’سیارا‘‘ کے مرکزی اداکار اہان پانڈے ان دنوں فلمی حلقوں میں چرچے کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔ 18 جولائی کو ریلیز ہونے والی اس فلم نے نہ صرف باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی بلکہ اہان کو بھی راتوں رات سپر اسٹار بنا دیا۔
فلم کی ریلیز سے پہلے یش راج فلمز نے اہان کو پروموشنل سرگرمیوں سے دور رکھنے کی حکمت عملی اپنائی تھی۔ ہدایت کار موہت سوری نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’’اہان کی وہ پرانی ویڈیوز دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ وہ ایک مکمل ’چپڑی ٹک ٹاکر‘ تھا، بالکل لفنگا ٹائپ کا لڑکا۔ لیکن فلم سیارا میں اس کا یہ روپ بالکل نظر نہیں آتا، کیونکہ اس کی ضرورت ہی نہیں تھی۔‘‘
ہدایت کار نے فلم کی مرکزی اداکارہ انیت پڈا کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ اس میں مزاح کی غیر معمولی صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے ایک واقعہ بتاتے ہوئے کہا ’’کچھ دن پہلے انیت نے ویڈیو کال پر اپنی ماں کی نقل اتاری جو اسے ماسک نہ پہننے پر ڈانٹ رہی تھیں۔ میں ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گیا۔‘‘
موہت سوری نے اہان اور انیت دونوں اداکاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان تمام نئے اداکاروں سے کہیں بہتر ہیں جن کے ساتھ وہ ماضی میں کام کر چکے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ موہت سوری نے عمران ہاشمی، آدتیہ رائے کپور اور شردھا کپور جیسے نامور اداکاروں کے ساتھ بھی کامیاب فلمیں بنائی ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: موہت سوری نے
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔