ایک گھنٹے میں عمران خان کی رہائی ممکن ہے، اسد قیصر نے بڑا دعویٰ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عمران خان کو اگر چاہیں تو ایک گھنٹے کے اندر رہا کیا جا سکتا ہے، لیکن وہ کسی قسم کی ڈیل پر آمادہ نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو اذیت پہنچانے والے ہمارے ہدف پر ہیں، کارکنان کپتان کی رہائی کے لیے متحرک ہو جائیں، عمر ایوب
صوابی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہاکہ 5 اگست کو ہونے والے احتجاج کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ یہ احتجاج مکمل طور پر آئینی اور قانونی دائرے میں رہتے ہوئے پرامن طریقے سے ہوگا۔
انہوں نے یاد دلایا کہ 5 اگست وہ تاریخ ہے جب عمران خان کو گرفتار کیا گیا تھا، اور اب ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے خلاف مقدمات کی سماعت خالصتاً میرٹ پر کی جائے۔
اسد قیصر نے شبلی فراز، زرتاج گل اور دیگر رہنماؤں کو دی گئی سزاؤں کو غیرمنصفانہ قرار دیا۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہاکہ سوشل میڈیا پر زیرگردش خبر کے مطابق عمران خان نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سے متعلق کارکردگی نہ دکھا سکنے پر استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے، تاہم اس کی باضابطہ تصدیق تاحال نہیں ہوئی۔
علاقائی تجارت سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا سے تجارتی تعلقات میں وسعت چاہتا ہے، مگر ملک کے وسائل کسی اور کے سپرد نہیں ہونے چاہییں۔
یہ بھی پڑھیں: ’عمران خان کی رہائی کے لیے 5 اگست کو ملک گیر احتجاج ہو گا‘
انہوں نے افغانستان کے ساتھ سرحدی راستے کھولنے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ معیشت کا پہیہ چلتا رہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی ڈیل پر آمادہ سوشل میڈیا علی امین گنڈاپور عمران خان رہائی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ا ئی ڈیل پر ا مادہ سوشل میڈیا علی امین گنڈاپور عمران خان رہائی وزیراعلی خیبرپختونخوا وی نیوز
پڑھیں:
شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے نام پیغام جاری کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے نام پیغام جاری کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شیر افضل مروت کاکہناتھا کہ علیمہ خان نے پارٹی کو 9مئی جیسے حالات سےدوچار کردیا، میں عمران خان کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں مگر مجھے عوام اور خود کے درمیان کوئی مداخلت نہیں چاہئے،جیسے 9مئی کے بعد میں نے احتجاج کی قیادت کی۔
شیر افضل مروت کا مزید کہناتھا کہ مجھے پورے پاکستان میں عوام کو متحرک کرنے کیلئے کم از کم ایک ماہ درکار ہے، اس لئے احتجاج کو نئی تاریخ دینی ہوگی، پارٹی میرے ساتھ ناانصافی اور بے عزتی پر معافی مانگے،پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے کہاکہ علیمہ خان، سلمان راجہ سمیت سازشی گروہ کو نکالے، میرے مطالبات بلند و واضح ہیں، کارکن پی ٹی آئی پر دباؤ ڈالیں کہ علیمہ خان اور راجہ کو فوری نکالے، اگر میں ناکام ہوا تو ہمیشہ کیلئے سیاست سے غائب ہو جاؤں گا۔
عمران خان کا وزیراعلیٰ کے پی کو عہدہ چھوڑے کا بیان، گنڈاپور کے ترجمان کا ردعمل سامنے آگیا
پی ٹی آئی کے کارکنوں کے نام!
علیمہ خان نے پارٹی کو 9 مئی جیسے حالات سے دوچار کردیا۔ میں خان صاحب کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، مگر مجھے عوام اور خود کے درمیان کوئی مداخلت نہیں چاہیے، جیسے 9 مئی کے بعد میں نے احتجاج کی قیادت کی۔ مجھے پورے پاکستان میں عوام کو متحرک کرنے کے…
مزید :