بھارتی فوج کے سربراہ (آرمی چیف) جنرل اپیندر دیویدی نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’آپریشن سندور‘ کے دوران کی جانے والی سرجیکل اسٹرائیکس پاکستان کے لیے ایک واضح پیغام تھا کہ دہشت گردی کے حامیوں کو بخشا نہیں جائے گا، دشمن کیخلاف سخت کارروائی اب بھارت کا ’نیا معمول‘ بن چکا ہے۔

بھارتی اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ کی رپورٹ کے مطابق جنرل دیویدی نے کارگل وار میموریل پر وجے دیوس کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن سندور پاکستان کے لیے ایک پیغام تھا اور پہلگام دہشت گرد حملے کا جواب بھی تھا، جو پوری قوم کے لیے ایک گہرا زخم تھا، اس بار بھارت نے صرف سوگ نہیں منایا بلکہ یہ دکھایا کہ ہمارا جواب فیصلہ کن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کے خلاف سخت کارروائی اب بھارت کا ’نیا معمول‘ بن چکا ہے۔

جنرل دیویدی نے کا کہ قوم کی طرف سے دکھائے گئے اعتماد اور حکومت کی جانب سے دی گئی مکمل آزادی کے باعث، بھارتی فوج نے ایک مؤثر اور بھرپور سرجیکل کارروائی کی، جو قوت بھارت کی یکجہتی، سالمیت اور خودمختاری کو چیلنج کرے گی یا عوام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گی، اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ یہی بھارت کا نیا معمول ہے۔

جنرل دیویدی نے بتایا کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستانی سرزمین میں موجود 9 انتہائی اہم دہشت گرد اہداف کو ختم کیا گیا، اور اس کارروائی میں کوئی ضمنی نقصان نہیں ہوا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے پاکستان میں موجود دہشت گردی کے ڈھانچے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنا کر فیصلہ کن فتح حاصل کی، فوج نے دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا اور پاکستان کی جارحانہ کوششوں کو ناکام بنایا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے امن کو موقع دیا، لیکن پاکستان نے بزدلی دکھائی۔

جنرل دیویدی نے دعویٰ کیا کہ 8 اور 9 مئی کو پاکستان کی کارروائی کا مؤثر جواب دیا گیا، فوجی فضائی دفاعی نظام ناقابل تسخیر دیوار کی طرح کھڑا رہا، جسے کوئی میزائل یا ڈرون عبور نہ کر سکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فوج دنیا کی ایک مضبوط اور بااثر طاقت بننے کی راہ پر گامزن ہے۔

جنرل دیویدی نے کہا کہ رودرا آل آرمز بریگیڈ قائم کی جا رہی ہے، جس کی منظوری میں نے کل دی ہے، اس کے تحت ایک ہی مقام پر انفنٹری، مکینائزڈ انفنٹری، بکتر بند یونٹس، توپ خانہ، اسپیشل فورسز اور بغیر پائلٹ فضائی یونٹس موجود ہوں گے تاکہ انہیں لاجسٹکس اور جنگی مدد فراہم کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ فوج نے ’بھیرو لائٹ کمانڈو یونٹ‘ کے نام سے ایک خصوصی اسٹرائیک فورس بھی قائم کی ہے، جو ہمیشہ سرحد پر دشمن کو حیران کرنے کے لیے تیار رہتی ہے۔

دیویدی نے کہا کہ ہر انفنٹری بٹالین میں اب ایک ڈرون پلاٹون موجود ہے، توپ خانے میں ’شکتیمان رجمنٹ‘ قائم کی گئی ہے، جو ڈرون، کاؤنٹر ڈرون اور لوئٹر میونیشن سے لیس ہوگی، ہر رجمنٹ میں ایک جامع بیٹری ہوگی، جس میں یہ تمام صلاحیتیں شامل ہوں گی۔

بھارت کے فوجی سربراہ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ہماری صلاحیت کئی گنا بڑھ جائے گی کیونکہ ہم اپنی فضائی دفاعی نظام کو مقامی طور پر تیار کردہ میزائلوں سے لیس کر رہے ہیں۔

پچھلے سال سلور جوبلی کی تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے اعلیٰ رہنماؤں کی شرکت ظاہر کرتی ہے کہ یہ صرف فوج کا دن نہیں بلکہ پوری قوم کا تہوار ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ قوم ان ہیروز کی قربانیوں کی بدولت محفوظ ہے، جو برف پوش چوٹیوں پر ڈٹے رہے، ہم ان کی لگن اور عزم کو یاد کرتے ہیں اور ان بہادر شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے ہماری پرامن اور باوقار زندگی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

Post Views: 2.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ جنرل دیویدی نے نیا معمول بھارت کا کے لیے

پڑھیں:

ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی

سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔

قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔

انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی