پاکستان اور ایران کے درمیان 13معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
پاکستان اور ایران کے درمیان 13معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان 13 معاہدے اور مفاہمت کی یادداشتیں طے پا گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاوس میں معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط اور دستاویزات کے تبادلے کی خصوصی تقریب ہوئی جس میں\ وزیراعظم شہباز شریف، کابینہ کے ارکان اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان اپنے وفد کے ساتھ شریک ہوئے۔پاکستان اور ایران نے سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں علیحدہ علیحدہ معاہدوں کی دستاویزات کا تبادلہ کیا، سیاحت، ثقافت اور ورثہ کے تبادلے کے لیے معاہدہ بھی طے پایا جبکہ میٹرالوجی، موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے شعبے میں تعاون پر بھی معاہدے پر دستخط ہوئے۔
میری ٹائم سیفٹی اینڈ فائر فائٹنگ کے شعبے میں تعاون، عدالتی معاونت اور اصلاحات کے حوالے سے بھی ایم او یو پر دستخط کیے گئے، سال 2013 میں طے پانے والے ایئر سیفٹی معاہدے کے ذیلی ایم او یو کی دستاویز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔مصنوعات کے معیارات پر عملدرآمد کے معاہدے کے لیے ایم او یو پر بھی دستخط ہوئے، سیاحتی اور ثقافتی تعاون کے شعبے میں معاہدے کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر عملدرآمد کے لیے مشترکہ اسٹیٹمنٹ کی تیاری کے لیے بھی معاہدہ کیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحماس کے قیدی کی دہائی، ’ہم بھوکے ہیں، اپنی قبر خود کھود رہا ہوں‘ پاکستان ایران کے جوہری پروگرام کی حمایت کرتا ہے، اس کے حق کے لیے ساتھ کھڑا ہے،وزیراعظم شہباز شریف شمس الاسلام قتل کیس: شاہد آفریدی نے مقتول اور مبینہ قاتل کے درمیان صلح کرائی تھی، نامزد ملزم کا دعویٰ بنوں پولیس چوکی پر حملہ کرنے والے 3 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی، ایک اہلکار شہید ایرانی صدر کی وزیر اعظم ہاؤس آمد، شہباز شریف نے استقبال کیا، گارڈ آف آنر پیش پاکستان اور ایران کے درمیان سالانہ تجارت 8ارب ڈالر تک پہنچنے کا ہدف مقرر سی ڈی اے کی جانب سے ایرانی صدر کے استقبال میں مثالی انتظامات، شہر کو جھنڈوں اور خوبصورت لائٹس سے سجا دیا گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان اور ایران کے درمیان ایرانی صدر کے لیے
پڑھیں:
ایران اور پاکستان کا 10 ارب ڈالر سالانہ تجارتی ہدف، کئی ایم او یوز پر دستخط — شہباز شریف و مسعود پزشکیان کی مشترکہ پریس کانفرنس
وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے اور باہمی اعتماد کے فروغ پر زور دیا۔ اس موقع پر پاکستان اور ایران نے دو طرفہ تجارت کو 10 ارب ڈالر سالانہ تک لے جانے کا ہدف مقرر کرنے کا اعلان کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے اسرائیل پر حالیہ حملے کے بعد پیدا شدہ صورتحال پر پاکستان کے مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ “پاکستان ایران کے اصولی مؤقف کے ساتھ کھڑا ہے اور پاکستانی عوام نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کی ہے۔”
پریس کانفرنس کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کے مختلف شعبوں میں کئی مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کا اعلان کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی کہ یہ ایم او یوز جلد مکمل معاہدوں کی شکل اختیار کریں گے۔
صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کے ساتھ گہرے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ باہمی تجارت، توانائی، انفراسٹرکچر اور سرحدی تعاون جیسے شعبوں میں ٹھوس پیش رفت ضروری ہے۔
یہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز تصور کیا جا رہا ہے، جو نہ صرف اقتصادی ترقی بلکہ خطے میں استحکام کے لیے بھی مثبت پیش رفت ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں