وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد کی زرعی یونیورسٹی ڈیرہ کے وی سی سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد کی زرعی یونیورسٹی ڈیرہ کے وی سی سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز
ڈیرہ اسماعیل خان ( محمد ریحان ) وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن اور محسود ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں قبائلی علاقوں خصوصا وزیرستان کے تعلیمی مسائل اور نوجوانوں کو تعلیمی میدان میں آگے لانے سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد نے وائس چانسلر کو وزیرستان کے نوجوانوں کو درپیش مشکلات اور تعلیمی ضروریات سے آگاہ کیا، جس پر وائس چانسلر نے نہایت خلوص اور سنجیدگی سے موقف سننے کے بعد وعدہ کیا کہ:وزیرستان کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے زرعی یونیورسٹی ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ ہم ان کے لیے فری تعلیم، اسکالرشپ، اور داخلے میں آسانیاں فراہم کریں گے۔ تعلیم سے محبت اور بندوق سے نفرت کا کلچر ہی ہمارا اصل ہدف ہے۔
ڈاکٹر شکیب اللہ نے مزید کہا کہ پسماندہ اور جنگ سے متاثرہ علاقوں کے نوجوانوں کو قومی ترقی کے دھارے میں شامل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور زرعی یونیورسٹی اس مقصد میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔وفد نے وائس چانسلر کی مثبت سوچ اور عملی تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ اقدامات وزیرستان کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان کی گنڈا پور کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت، ترجمان وزیر اعلی کے پی کا ردعمل سامنے آگیا عمران خان کی گنڈا پور کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت، ترجمان وزیر اعلی کے پی کا ردعمل سامنے آگیا پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا 5اگست کو اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ حکومت کا غیر رجسٹرڈ عازمین سے بھی حج درخواستیں وصول کرنے کا فیصلہ ایرانی صدر سے اسحاق ڈار کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا اعادہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف بھرپور حمایت پر پاکستانی قوم کا دل سے شکرگزار ہیں،ایرانی صدر مسعود پزشکیان پاکستان اور ایران کے درمیان 13معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخطCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ویلفیئر ایسوسی ایشن زرعی یونیورسٹی
پڑھیں:
پی ڈی ایم اے پنجاب کا رود کوہیوں میں نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب بارے الرٹ جاری
ترجمان کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے نے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات دی ہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کریں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ ایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف کو الرٹ رکھا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے رود کوہیوں میں نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب بارے الرٹ جاری کر دیا۔ الرٹ کے مطابق ڈیرہ غازی خان اور راجن پور رود کوہیوں میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے، اگلے 15 گھنٹوں کے دوران رود کوہیوں میں سیلابی صورتحال بن سکتی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق کمشنر ڈیرہ غازی خان کو ممکنہ صورتحال بارے الرٹ جاری کیا گیا ہے، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا۔
لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی، محکمہ صحت، محکمہ جنگلات، لائیو سٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ جاری کر دیا گیا، پی ڈی ایم اے نے ریسکیو 1122 کو تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کرنے کی ہدایات دی گئی ترجمان کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات دی ہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کریں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ ایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف کو الرٹ رکھا جائے۔