فیسکو کی جانب سے بجلی صارفین کے لیے بڑی سہولت
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
اویس علی: فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) نے بجلی کے نادہندہ صارفین کو کنکشن بحالی کی غیر معمولی سہولت دے دی ہے۔ اب وہ صارفین جن کے کنکشن بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث منقطع ہو چکے ہیں وہ صرف 50 فیصد رقم ادا کرکے اپنا کنکشن دوبارہ بحال کروا سکتے ہیں۔
فیسکو نے سرکاری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے تمام سرکل دفاتر کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ جن صارفین کے بجلی کنکشن بل کی عدم ادائیگی پر منقطع کیے گئے ہیں، اُن کے کنکشن 50 فیصد ادائیگی پر بحال کیے جائیں۔
فیسکو حکام کے مطابق یہ سہولت صرف وہ صارفین حاصل کر سکتے ہیں جو اپنے ذمے واجب الادا بل کی نصف رقم فوری طور پر جمع کروا دیں۔صارفین متعلقہ سرکل دفاتر سے اقساط کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔بقیہ ادائیگی طے شدہ اقساط میں مکمل کی جا سکتی ہے۔
محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
معیشت بہتر ہوتے ہی ٹیکس شرح‘ بجلی گیس کی قیمت کم کریں گے: احسن اقبال
نارووال (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جس جذبے سے ہماری افواج دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ دے رہی ہیں، ملکی معاشی بہتری کے لیے کردار ادا نہ کیا تویہ فورسز کی قربانیوں کے صلے میں ان سے زیادتی ہوگی۔ احسن اقبال نے نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ ملک میں بجلی، گیس اور توانائی کے بحران پر قابو پائیں۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ معشیت بہتر ہوتے ہی بجلی کے شعبے میں نرخوں میں کمی کو ممکن بنائیں گے، گیس کی قیمتیں بھی کم کرنا ہوں گی۔ ساتھ ہی وزیراعظم اور حکومت کی خواہش ہے کہ ٹیکسوں کی شرح میں کمی لائیں، تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ ٹیکس چوری کے خلاف ہم سب کو مل کر جہاد کرنا ہوگا۔ اگر ٹیکس چوری نہیں رکے گی تو تنخواہ دار طبقے پر مزید بوجھ بڑھے گا۔ ٹیکس کے بغیر حکومت ترقیاتی کام نہیں کر سکتی، حکومت کے پاس پیسے چھاپنے کی کوئی مشین نہیں ہوتی۔