کراچی والوں کو بے حس کہنے پر غزالہ جاوید نے حمیرا اصغر کی والدہ کو آئینہ دکھا دیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
سینئر اداکارہ غزالہ جاوید نے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ حمیرا اصغر کی والدہ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
حمیرا اصغر کی والدہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کراچی کے شہریوں کو بے حس قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ کیسا شہر ہے۔ لاش 10 ماہ پڑی رہی اور کسی کو پتا نہ چلا۔
اداکارہ کی والدہ نے کہا کہ فلیٹ میں حمیرا کے آس پڑوس والے کیسے تھے جنھیں ایک لاش تک کا پتا نہ چلا۔
جس پر معروف اداکارہ غزالہ جاوید نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کو چھوڑیں۔ آپ یہ بتائیں، آپ کس قسم کی ماں تھیں۔ دو عیدیں گزر گئیں اور بیٹی کی خبر بھی نہ لی۔
اداکارہ نے کہا کہ حمیرا اصغر اگر میری بیٹی ہوتی تو میں اس پر فخر کرتی۔ وہ ایک باوقار اور باصلاحیت لڑکی تھی، جو سات سال سے اکیلے زندگی گزار رہی تھی مگر کبھی کسی غلط راستے پر نہیں گئی۔
غزالہ جاوید نے کہا اگر حمیرا نشہ کرتی، تعلقات بناتی یا سمجھوتے کرتی، تو اس کے پاس گھر، گاڑی، سب کچھ ہوتا۔ لیکن وہ خوددار تھی۔
غزالہ جاوید نے کہا کہ میری بھی بیٹیاں ہیں۔ اگر میری بیٹی کو بخار بھی ہو جائے تو مجھے نیند نہیں آتی۔ ایک ماں اپنے بچے کی تکلیف پہچان لیتی ہے۔
انہوں نے حمیرا کے والدین پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب سے بدقسمت وہ بچے ہوتے ہیں جن کی ماں ان کے ساتھ نہ ہو۔
یاد رہے کہ 8 جولائی کو کراچی کے ایک فلیٹ سے حمیرہ اصغر کی لاش اُس وقت ملی تھی جب عدالتی بیلف گھر خالی کرانے کے لیے دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوا تھا۔
ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی موت کو 8 سے 10 ماہ گزر چکے تھے، اور لاش آخری مراحل میں ڈی کمپوز ہو چکی تھی۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: غزالہ جاوید نے نے کہا کہ کی والدہ اصغر کی
پڑھیں:
سندھ میں سیلاب کیوجہ سے گھروں سے محروم ہونے والوں کو آصفہ بھٹو نے ملکیتی حقوق دے دیے
خاتون اول و رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے سیلاب سے متاثر ہونے والوں کو ملکیتی حقوق دے دیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نواب شاہ، شہید بینظیر آباد میں سندھ پیپلز ہاؤسنگ برائے سیلاب سے متاثرہ منصوبے کے تحت ملکیتی حقوق کی تقسیم کی تقریب ہوئی جس میں آصفہ بھٹو نے متاثرین کو ملکیتی حقوق دیے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خاتون اول نے کہا کہ سندھ حکومت کے ایس پی ایف ایچ منصوبے کے تحت 21 لاکھ گھر تعمیر کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کی اہم بات یہ ہے کہ ہر گھر کی زمین گھر کی خاتون کے نام پر رجسٹرڈ کی جائے گی۔ یہ صرف ایک گھر نہیں بلکہ وقار، اختیار اور سلامتی کی علامت ہے اور یہ آنے والی نسلوں کیلیے بھی ہے۔
آصفہ بھٹو نے منصوبے کی کامیابی پر بلاول بھٹو کی تعریف کی اور کہا کہ ملکیتی حقوق ملنا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی محنت، وژن اور عوامی فلاح و بہبود کے عزم کا نتیجہ ہے۔
خاتون اول نے کہا کہ آج تک کسی اور صوبے یا سیاسی جماعت نے اتنا اہم اور عوام دوست اقدام نہیں اٹھایا۔
شہید ذوالفقار علی بھٹو کے وعدے کا تذکرہ کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے کہا کہ میں نے ہر شہری کو زمین، رہائش اور عزت دینے کا عہد کیا تھا اور اس وعدے کو پورا کرنے میں بلاول بھٹو زرداری نے اقدامات کیے۔
انہوں نے متاثرین کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کہا کہ انشاء اللہ آپ محفوظ رہیں گے اور آپ کی آنے والی نسلیں عزت اور وقار کے ساتھ زندگی بسر کریں گی۔